PT-94 راست خُدا

کوئی ہتھیار جو تیرے خلاف بنایا جائے کام نہ آئے گا اور جو زبان عدالت میں تجھ پر چلے گی تو اُسے مجرم ٹھہرائے گی۔ خُداوند فرماتا ہے یہ (اطمینان، راستبازی، حفاظت، مخالفت پر فتح) میرے (وہْ لوگ جو خُداوند کے مثالی خادم بنتے ہیں) بندوں کی میراث ہے اوراُن کی راست بازی مجھ سے ہے (یہ اُن کے اندر ڈالی جائے گی اُن کی صداقت کے طور پر)۔                          یسعیاہ 54 : 7

خُدا ہمیں قابلِ قدر اور قیمتی سمجھتا ہے ـــــ ہم یہ جانتے ہیں کیونکہ اُس نے اپنا بیٹا اس دنیا میں بھیج دیا تاکہ وہ ہماری خاطر اپنی جان دے۔ اِیماندار کی حیثیت سے ہمیں ایک استحقاق یہ بھی حاصل ہے کہ ہم محفوظ ہیں ـــــ یعنی مسیح میں اپنے مقام کو پہچاننا، راستبازی یا خُدا کے ساتھ درست تعلق کا احساس رکھنا۔ اِبلیس ہمیں وہ حیثیت یاد دلانے کی کوشش کرتا ہے جو ہم نہیں ہیں لیکن خُدا کی خوشی اس بات میں ہے کہ وہ خُداوند یسوع میں ہماری حیثیت کی نہ صرف تصدیق کرتا ہے بلکہ ہمیں یاد بھی دلاتا ہے کہ ہم خُداوند یسوع کے وسیلہ سے کیا کیا کر سکتے ہیں۔ اور اگرچہ آپ کو مخالف حالات کا سامنا ہو،تو بھی یاد رکھیں کہ خُدا آپ کے ساتھ ہے اور آپ کا اس کے ساتھ درست تعلق ہے۔

 

آج کا مضبوط خیال: مسیح میں اپنی حیثیت کے سبب سے میں قیمتی ہوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon