PT-95 آزمائشوں میں صبر بڑھتا ہے

میں نے یہ باتیں تم سے اِس لئے کہیں کہ تم مجھ میں اطمینان پاؤ(حوصلہ رکھو، پُراعتماد، بے خوف اور یقین کی حالت میں رہو)!، ، دُنیا میں مصیبت اُٹھاتے ہو لیکن خاطر جمع رکھو میں دُنیا پر غالب آیا ہوں (میں نے اس کو تمہیں نقصان پہنچانے کی قوّت سے محروم کردیا ہے اور اسے تمہارے لئے فتح کرلیا ہے)۔                      یُوحنّا 16 : 33

صبر رُوح کا پھل ہے جس کی ہمیں اس زندگی میں اَشد ضرورت ہے۔ لیکن جب ہم صبر کے لئے دُعا کرتے ہیں تو اکثر ہمیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ ایسے حالات میں ہمارے پاس اپنے اندر صبر پیدا کرنے کا موقع ہوتا ہے۔ شاید ہمیں یہ پسند نہ آئے لیکن خُدا ہماری بھلائی کے بارے میں سوچتا ہے ــــ وہ دراصل ہماری دُعاؤں کا جواب دے رہا ہوتا ہے اور ہمیں اس کا احساس نہیں ہوتا۔

خُدا چاہتا ہے کہ ہم نہ صرف اُس وقت اُسے مبارک کہیں جب حالات ہماری مرضی کے مطابق ہوتے ہیں بلکہ ہمیشہ اس کو مبارک کہیں۔ جب مشکلات ہماری زندگی میں آئیں یاد رکھیں کہ ہم مطمئین رہ سکتے ہیں، اپنے سفر سے محظوظ ہوں، اِیمان رکھیں اور صبر کرنا سیکھیں کیونکہ خُداوند یسوع ہر لمحہ آپ کے ساتھ ہے۔ اور وہ آپ کو پار لے جائے گا۔

 

آج کا مضبوط خیال: میں ہر قسم کے حالات میں خوش رہتا/رہتی ہوں کیونکہ خُدا میرے ساتھ ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon