PT-97 بہت زیادہ، کثرت سے اُوپر اور اس سے آگے

اَب جو ایسا قادر ہے کہ اُس قدرت کے موافق جو ہم میں تاثیر کرتی ہے ہماری درخواست اور خیال سے بہت زیادہ کام کرسکتا ہے۔                             افسیوں 3 : 20

خُدا صرف اتنا نہیں کرتا جو کافی ہو بلکہ وہ اس سے بہت زیادہ کرتا ہے۔ وہ کثرت سے شفقت مہربانی،رحم اور معاف کرتا ہے۔ خُداوند یسوع اس لئے آیا کہ ہم زندگی پائیں اور کثرت سے پائیں (دیکھیں یُوحنّا 10 : 10)۔ وہ حقیقت میں کثرت کا خُدا ہے۔

وہ بہت زیادہ اور کثرت سے کر سکتا ہے۔ جتنی ہم اُمید کرنے ،مانگنے یا خیال کرنے کی جرات کر سکتے ہیں وہ اس سے بھی کہیں زیادہ کرسکتا ہے۔ لیکن بعض اوقات وہ ہمیں ہماری خواہش کے مطابق نہیں دیتا کیونکہ وہ دانا خُدا ہے تو بھی وہ ہمیشہ ہمارا خیال رکھے گا۔ اس کو چھوٹا نہ سمجھیں، یعنی اس کو محدود نہ کریں کہ جو وہ دینا چاہتا ہے اس سے بہت کم کی توقع نہ کریں، اس کو ویسا ہی دیکھیں جیسا وہ ہے، اس کی برکت کا ذکر کریں اور توقع کریں کہ وہ آپ کو حیران کردے گا۔

 

آج کا مضبوط خیال: خُدا ہمیشہ میری توقعات سے زیادہ کرتا ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon