اور جیسا تم چاہتے ہو کہ لوگ تمہارے ساتھ کریں تم بھی اُن کے ساتھ ویسا ہی کرو۔ لُوقا 6 : 31
بائبل ہمیں سیکھاتی ہے کہ ہم لوگوں کے ساتھ ویسا ہی سلوک کریں جیسا ہم چاہتے ہیں کہ وہ ہمارے ساتھ کریں۔ جو کچھ آپ چاہتے ہیں اس کے بارے میں سوچیں اور وہ دینا شروع کردیں۔ مثال کے طور پر اگر آپ کو حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے تو حوصلہ افزائی کرنا شروع کردیں!
آپ لوگوں کے بارے میں جو سوچتے ہیں اس پر دھیان رکھیں۔ اگر آپ ناشُکرگزاری یا دوسروں کے بارے میں حوصلہ شکنی کے خیال رکھتے ہیں تو عموماً یہ خیالات ہماری زبان پر آ ہی جائیں گے۔ اس کی بجائے ہر شخص میں اچھّائی تلاش کریں اور اس کا ذکر کریں، جب آپ ایسا کریں گے آپ کا لوگوں کے ساتھ برتاؤ بھی تبدیل ہوجائے گا۔
جب ہماری حوصلہ افزائی کی جاتی ہے اور ہمیں ہمارے بارے میں اچھّا محسوس کروایا جاتا ہے تو ہمیں بہت اچھّا لگتا ہے۔
تعریف درحقیقت ہمیں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے جب کہ بڑبڑاہٹ ہماری کارکردگی پر بُرا اَثر ڈالتی ہے۔ کسی ایک شخص کا چناؤ کریں جس سے آپ تعلق کو بہتر بنانا چاہتے ہیں اور تندہی سے اُس کی حوصلہ افزائی کرنا شروع کردیں۔ میرا اِیمان ہے کہ آپ اُس شخص کا بہتر ردِعمل دیکھ کر حیران ہو جائیں گے۔
آج کا مضبوط خیال: میں بہت حوصلہ افزائی کرنے والا/والی انسان ہوں۔