آپ کے پاس اُمید اور مستقبل ہے۔

آپ کے پاس اُمید اور مستقبل ہے۔

کیونکہ مَیں تُمہارے حق میں اپنے خیالات کو جانتا ہُوں خُداوند فرماتا ہے یعنی سلامتی کے خیالات ۔ بُرائی کے نہیں تاکہ مَیں تُم کو نیک انجام کی اُمّید بخشُوں ۔(یرمیاہ 29باب 11آیت)۔

کیایہ جاننا تسلی کی بات نہیں کہ آپ کی زندگی کے لئے ایک منصوبہ ہے۔باوجود اس کے کیا کیا غلطیاں سرزد ہوئیں کیسے کیسے غلط موڑ آئے پھر بھی خدا ان لمحات میں آپ کی راہنمائی کرتا رہا ۔ حقیقت میں کہ وہ آپ کو اپنی طرف بڑھتا رہا  ۔ بلکہ اصل حقیقت تو یہ ہے کہ بلاآخر آپ کی اُمید اور مستقبل دونوں کا اسی پر انحصار ہوتاہے۔اس کا سادہ سا مطلب یہ ہے کہ آ پ اپنی پوری زندگی جناب مسیح کے لیے گزار سکتے ہیں۔ اورچونکہ اُس نے آپ سے یہ وعدہ کیا ہے کہ وہ آپ کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑے گا ۔اب آپ کے پاس کچھ ایسا ہے جس کے لئے آپ کو بہت پرجوش ہوناچاہیے۔

یہ سفر ہے۔ عمربھر کا!

شاید آپ اپنے آپ سے یہ پوچھیں کہ ” میں نے مسیح کو قبول تو کرلیا ہے اوراب میں کیا کروں؟اورپہلا قدم اٹھاتے ہوئے یہ ایک بہت ہی زبردست سوال ہے۔شاید آج آپ کو کچھ مختلف محسوس نہ ہورہاہو لیکن مسیح نے آپ کے باطن میں کام کرنا شروع کردیا ہے۔

’’پس جِس طرح تم نے مسِیح یِسُو ع خُداوند کو قبُول کِیا اُسی طرح اُس میں چلتے رہو۔ اور اُس میں جَڑ پکڑتے اور تعمِیر ہوتے جاؤ اور جِس طرح تُم نے تعلِیم پائی اُسی طرح اِیمان میں مضبُوط رہو اور خُوب شُکر گُذاری کِیا کرو‘‘۔(کلسیوں کا خط 2باب 6سے7آیت)۔

یہ جڑیں تعمیر ہوتی ہیں دعا کے ذریعے کلام خدا یعنی بائبل کے پڑھنے کے ذریعے اور روح القدس کو اس بات کی اجازت دی جائے کہ وہ آپ کی ہدایت اورراہنمائی کرے۔

جناب مسیح کے ساتھ اپنی زندگی کی ابتدا کرنا۔

خدا تعالیٰ کا وعدہ اور وہ کلام جو جناب مسیح نے اپنے شاگردوں سے فرمایا: "چور نہیں آتا مگر چُرانے اور مار ڈالنے اور ہلاک کرنے کو ۔ مَیں اِس لِئے آیا کہ وہ زِندگی پائیں اور کثرت سے پائیں۔” (یوحنا 10باب 10آیت)۔

آپ کو جناب مسیح میں ایک مکمل اور بھرپور زندگی گزارنے کے لئے بلایا گیا ہے اور ہم آپ کے اس سفر کو مضبوط بنانے میں آپ کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon