خُدا ہم سے شخصی طور پر ہم کلام ہوتا ہے

اورجب تو دہنی یا بائِیں طرف مُڑے تو تیرے کان تیرے پیچھے سے یہ آواز سُنیں گے کہ راہ یِہی ہے اِس پر چل۔  (یسعیاہ ۳۰ : ۲۱)

خُدا ہم سے ہم کلام ہوتا ہے تاکہ ہماری مدد کرے اورہم صیح اورغلط میں امتیاز کرسکیں اوراچھّے فیصلے کرسکیں۔ کوئی کام کسی ایک شخص کے لئے غلط ہوسکتا ہے اور کسی دوسرے لئے صیح، یا اس کو الُٹ کر لیں۔ اس لئے ہم سب کو خُدا سے شخصی رہنمائی کی ضرورت ہے۔ بے شک غلط اورصیح کے تعلق سے کچھ اصول سب پر لاگو ہوتے ہیں؛ مثال کے طور پرہم سب جانتے ہیں کہ جھوٹ، بددیانتی اور چوری غلط ہیں اوراِسی طرح اوربہت سے اصول بھی ہیں۔ لیکن کچھ خاص باتیں ہماری شخصی زندگی سے جڑی ہوتی ہیں ۔ میرا بیٹا کسی جگہ سیر کےلئے گیا ہوا تھا اور وہ وہاں ایک دن اورٹھہرنا چاہتا تھا، لیکن جب وہ سو کر اُٹھا تو اس فیصلہ کے تعلق سے بے چین تھا اس لئے وہ گھر واپس لوٹ آیا۔ خُدا ہم سب کے لئے مختلف اور منفرد منصوبہ رکھتا ہے اور وہ ہمارے بارے میں کچھ ایسی خاص باتیں جانتا ہے جن سے ہم خود بھی واقف نہیں ۔

ہو سکتا ہے جب خُدا ہمیں کسی کام سے منع کرے تو ہم اُس کی وجہ سمجھنے سے قاصر ہوں کیونکہ دوسرے سب لوگ تو وہی کر رہے ہیں، لیکن اگر ہمارے دل حساس ہیں تو چاہے ہمیں سمجھ نہ بھی آئے تو بھی ہم اُس پر بھروسہ بھی کریں گےاوراُس کی فرمانبرداری بھی کریں گے ۔ خلاصہ یہ ہے کہ ہر کام جووہ ہمیں کرنے کے لئے کہتا ہے ہمیں اس کی وجہ جاننے کی ضرورت نہیں ہے ۔۔۔۔۔۔ ہمیں صرف سیکھنا ہے کہ اُس کی آواز سُنیں اور اُس کی فرمانبرداری کریں۔

جنگ کی تربیت حاصل کرنے والے فوجیوں کو بعض اوقات احمقانہ مشقیں کرنی پڑتی ہیں، ایسے کام جو سمجھ سے بالاتر ہیں۔ ان کو سکھایا جاتا ہے کہ وہ بغیر سوال کئے ہوئے فوراً اور مستعدی سے احکام کی فرمانبرداری کریں ، یہاں تک کہ جب ان کو سمجھ میں نہ بھی آرہا ہو۔ اگر وہ جنگ میں اگلی صفوں میں ہیں اور ان کے راہنما ان کو کوئی حکم دیتے ہیں، لیکن وہ سوال یعنی ’’کیوں؟‘‘  کرنے کے لئے کھڑے ہو جائیں تو وہ مارے جاسکتے ہیں،اِسی طرح خُدا چاہتا ہے کہ جب وہ مُحبّت سے ہماری رہنمائی کرتا ہے ہم اس پر بھروسہ کریں اور تاخیراورسوال کئے بغیر اس کی فرمانبرداری کریں۔


آج آپ کے لئے خُدا کا کلام: خُدا کی آواز کی فرمانبرداری کریں یہاں تک کہ جب آپ کو سمجھ نہ بھی آرہی ہو۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon