جناب مسیح کو کیسے جانیں۔ | How to Know Jesus

جناب مسیح کو کیسے جانیں۔

جب آپ جناب مسیح کو پہچان لیتے ہیں تو آپ کی زندگی میں ایک ایسا حیرت انگیز سفر شروع ہوجاتاہے جس کی منصوبہ بندی آپ کی زندگی میں خدا نے  پہلے سے کر رکھی ہوتی ہے۔ رومیوں 3باب کی 23 آیت میں یہ مرکوز ہے۔” کیونکہ سب نے گناہ کیا اور خدا کے جلال سے محروم رہے”۔جناب مسیح کو پہچانتے ہی یہ بات عیاں ہوجاتی ہے کہ آپ کو اس کی ضرورت ہے۔ اس بات کا یقین ہوجاتاہے کہ اُس نے آپ کی خاطر  کیا کیا اورپھر آپ اس کے حیرت انگیز تحفے کو قبول کرلیتےہیں۔اور اس بات کی شناخت ہوجاتی ہے کہ آپ اپنے بول بوتے پر یہ زندگی نہیں گزار سکتے۔آپ گناہ کے مرتکب ہیں اورآپ کو نجات دہندہ کی ضرورت ہے۔جناب مسیح کو جانتے ہی جو خوشخبری ہمیں ملتی ہے وہ یہ ہے کہ اُسی خوبصورت لمحے ایک خوبصورت تبدیلی رونما ہوتی ہے  کہ ہم نجات یافتہ ہوجاتے ہیں۔آپ اپنی زندگی کے تمام تر گناہ اور برائیاں جن کے آپ مرتکب ہوئے ہوتے ہیں ان کے ہاتھوں میں دے دیتےہیں اوراس کے بدلہ خدا تعالیٰ آپ کو وہ سب عطا کردیتا ہے جو اس کے پاس ہوتاہے۔ آیا آپ کو اس کا علم ہو یا نہ ہو۔ آپ کی زندگی کے لئے اس کے پاس آپ کے لئے ایک زبردست منصوبہ ہے اور یہی آپ کے سفر کا پہلا قدم ہوتاہے۔

خدا نے دنیا سے ایسی محبت رکھی کے اُس نے اپنا اکلوتا بیٹا بخش دیا تاکہ جو کوئی اُس پر

دعا

کہ اگر تُو اپنی زُبان سے یِسُو ع کے خُداوند ہونے کا اِقرار کرے اور اپنے دِل سے اِیمان لائے کہ خُدا نے اُسے مُردوں میں سے جِلایا تو نجات پائے گا۔(رومیوں 10باب 9آیت)اگر جناب مسیح آپ کو اپنے ساتھ ذاتی تعلقات کو استوار کرنے کے لئے بلارہے ہیں اور آپ اس کی پیروی کرنے کے لئے تیار ہیں تو آپ یہ دعا کریں۔

 

یسوع جی میں جانتا ہوں کہ میں نے گناہ کئے ہیں اورمجھے نجات دہندہ کی ضرورت ہے۔ میرا یہ ایمان ہے کہ جب آپ صلیب پر گئے تو آپ میری  اور میرے گناہوں کی خاطر صلیب پر گئے۔ میرا یہ ایمان ہے کہ آپ نے مجھے ابھی نجات دی ہے۔ میں اپنی زندگی آپ کو سونپتا ہوں ۔آج میں یہ جانتا ہوں کہ میں نجات یافتہ ہوں اور آپ نے مجھے معاف کردیا ہے۔ میرے مدد کریں تاکہ میں یہ سمجھ پاؤں کے آپ کے لئے زندگی گزارنا کیا معنی رکھتی ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon