2-1 وہ آپ کو مستقبل میں ہونے والی باتوں سے آگاہ کرے گا

خدا کی آواز سُننے کے بہت سے فائدوں میں سے ایک یہ بھی ہے کہ اس کی آواز سُننے سے ہم مستقبل کے لئے تیار ہوجاتے ہیں۔ پاک روح باپ سے پیغام لے کر ہم تک پہنچاتا ہے اور اکثر ہمیں ان باتوں سے آگاہ کرتا ہے جو مستقبل میں ہونے والی ہیں۔

اور تمہیں آئیندہ [جو مستقبل میں وقوع پذیر ہوں گیکی خبریں دے گا۔

( یوحنا ۱۶ : ۱۳)

خدا کی آواز سُننے کے بہت سے فائدوں میں سے ایک یہ بھی ہے کہ اس کی آواز سُننے سے ہم مستقبل کے لئے تیار ہوجاتے ہیں۔ پاک روح باپ سے پیغام لے کر ہم تک پہنچاتا ہے اور اکثر ہمیں ان باتوں سے آگاہ کرتا ہے جو مستقبل میں ہونے والی ہیں۔

کلامِ مقدس میں ہم ایسے بہت سے واقعات پڑھتے ہیں جن میں خُدا نے اپنے لوگوں کو مستقبل میں ہونے والی باتوں سے آگاہ کیا۔ اُس نے نوح کو بتایا کہ وہ اُس طوفان کے لئے تیار ہوجائے جوزمین کے لوگوں کو ہلاک کرنے کے لئے آنے والا ہے (دیکھیں پیدایش ۶ : ۱۳ ۔ ۱۷)۔ اُس نے موسیٰ کو بتایا کہ وہ فوعون کے پاس جائے اور اس سے درخواست کرے کہ وہ بنی اسرائیل کو جانے دے اور اس کو یہ بھی بتا دیا کہ وہ اُس کی نہیں سُنے گا (دیکھیں خروج ۷ )۔ اگرچہ خدا مستقبل میں ہونے والی ہر بات سے ہمیں آگاہ نہیں کرے گا لیکن اُس کے کلام کا وعدہ ہے کہ وہ ہمیں کچھ باتیں بتائے گا۔

بعض اوقات میں محسوس کرتی ہوں کہ میری زندگی میں کچھ اچھّا ہونے والا ہے یا شاید کوئی آزمائش آنے والی ہے۔ جب کوئی آزمائش میری منتظر ہوتی ہے اور مجھے پہلے سے اِس کا علم ہوجاتا ہے، تو یہ آگاہی مجھے اس مشکل سے پیداہونے والے اچانک دھچکے سے بچا لیتی ہے۔ اگر کسی گاڑی میں اچھے شاک آبزرور لگے ہوئے ہیں توکسی گڑھے پر سے گزرتے ہوئے یہ مسافروں کو جھٹکے کے اثرات اور چوٹ سے بچا لیں گے۔اِسی طرح جب خُدا ہمیں پہلے سے آگاہ کرتا ہے تو ہم نقصان سے بچ جاتے ہیں۔ آنے والے حالات سے خدا کی آگاہی بالکل ایسے ہی کام کرتی ہے۔

ہمیں آنے والی باتوں سے آگاہ کرنا بھی پاک روح کی خدمت میں شامل ہے ۔ وہ خُدا کے دل اور ہمارے لئے اُس کے شخصی منصوبوں سے واقف ہے۔ وہ بروقت ہمیں اُن ضروری باتوں سے آگاہ کرے گا جو ہمارے لئے خُدا کے منصوبے کو پورا کرنے کے لئے ضروری ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

آج آپ کے لئے خُدا کا کلام:  مستقبل کے بارے میں ضروری باتوں سے آگاہی کے لئے پاک روح پر بھروسہ کریں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon