پہلے سوچیں

…تم اطمینان سے رہو(اپناجائزہ لیتے رہنا) اور بے سوچے کچھ نہ کرو۔  (اعمال ۱۹ : ۳۶ )

خُدا سے پوچھے بغیر کسی بات کاعہد کرلینا اور پھراس کے بولنے کا انتظارکرنا دانشمندی نہیں ہے؛ اور یہ بھی دانشمندی نہیں کہ ہم کسی بھی کام میں کود پڑیں بنا یہ سوچے کہ اس کا انجام کیا ہوگا۔ بہت دفعہ ہم بے شمار کاموں کی ذمہ داری لے لیتے ہیں اور تھک کرچورہوجاتے ہیں۔ بے شک خدا اپنے پاک روح کے وسیلہ سے ہمیں زور بخشتا ہے، لیکن وہ ہمیں ایسے کاموں کے لئے زور نہیں بخشتا جو اس کی مرضی کے خلاف ہیں۔ وہ ہمیں بے وقوفی کے لئے زور نہیں بخشے گا! جب ہم کسی کام کی ذمہ داری لے لیتے ہیں، خدا توقع کرتا ہے کہ ہم اپنے وعدہ کو پورا کریں اوردیانتدار لوگ بنیں پس آج کی آیت میں وہ ہمیں نصیحت کرتا ہے کہ ’’بے سوچے کچھ نہ کرو‘‘۔ہمیں سوچنا اورخُدا سے پوچھنا چاہیے کہ جس معاملہ پر ہم غور کررہے ہیں اُس میں اُس کی کیا مرضی ہے۔

یقیناً یہ ہمارے لئے ایک سبق ہے جِسے ہمیں سیکھنا چاہیے۔  میں خدا سے مشورہ کئے بغیرجوش میں آکر بہت سے کاموں کی ذمہ داری لے لیتی تھی لیکن پھرآخرمیں اپنے وقت کے بارے میں شکایت کرتی ہوئی  نظرآتی تھی۔ خدا نے مجھے سکھایا کہ اگر میں پہلے اس سے پوچھ لیتی اور اس کی راھنمائی کی پیروی کرتی تو میں پریشانی اور دباوٗ کا شکار نہ ہوتی۔

مجھے یقین ہے کہ آپ کے پاس بھی ایسے بہت سےکاموں میں شامل ہونے کے مواقع ہیں  جن سے آپ کو خوشی ہوتی/ہوتے ہیں یا جو آپ کی نظر میں اہم ہیں۔ آج میں آپ کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتی ہوں کہ کسی بھی کام کی ذمہ داری نہ لیں جب تک آپ اُس کے بارے میں سنجیدگی سے سوچ نہ لیں اور خُدا سے اُس کی مرضی کے بارے میں پوچھ نہ لیں۔


آج آپ کے لئے خُدا کا کلام: بولنے سے پہلے سوچ لیں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon