اور مُجھے اِس بات کا بھروسا ہے کہ جِس نے تُم میں نیک کام شرُوع کِیا ہے وہ اُسے یِسُوع مسِیح کے دِن [اس کی واپسی کے وقت] تک [وہ اچھّا کام] پُورا کر دے گا۔ فِلِپّیوں 1 : 6
یہ ضروری ہے کہ ہم اپنے بارے میں ایک صحت مند اورایسا نظریہ رکھیں جو خُدا کے کلام کے مطابق ہو۔ کوئی بھی کامل نہیں؛ ہم سب کو ترقی کرنی ہے. لیکن شُکر ہے، اور ہمیں یہ پتہ ہونا چاہیے کہ ہم خُدا کے پیارے اوراس کے منظورِنظر ہیں اگرچہ ہم اس کی چاہت کے مطابق ڈھل رہے ہیں۔
مندرجہ ذیل خیالات بائبل کے مطابق ہیں جنھیں ہمیں جاننے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ ہماری حیثیت کوپیش کرتے ہیں جو ہم مسیح میں رکھتے ہیں:
- میں جانتا/جانتی ہوں کہ خُدا نے مجھے تخلیق کیا ہے اور وہ مجھ سے مُحبّت کرتا ہے (دیکھیں زبور13:139-14؛ یُوحنّا 16:3)۔
- اگرچہ مجھ میں خامیاں اور کمزوریاں ہیں لیکن میں بدلنا چاہتا/چاہتی ہوں۔ میرا ایمان ہے کہ خُدا میری زندگی میں کام کر رہا ہے، مجھے دن بہ دن، تھوڑا تھوڑا بدل رہا ہے (دیکھیں 2 کرنتھیوں 18:3)۔
- ہرایک میں خامیاں ہوتی ہیں، اِس لئے چونکہ میں بھی کامل نہیں ہوں تو اس کا ہرگز مطلب یہ نہیں کہ میں ناکام ہوں (2 کرنتھیوں 9:12 دیکھیں)۔
- چاہے میں کتنی ہی بار ناکام ہو جاؤں، میں ہار نہیں مانوں گا/گی کیونکہ خُدا مجھے مضبوط کرنے اور قائم رکھنے کے لیے میرے ساتھ ہے (دیکھیں عبرانیوں 5:13)۔
- مَیں اپنے آپ میں کچھ بھی نہیں ہوں، لیکن پھر بھی مَیں خُداوند یسوع میں وہ سب کچھ ہوں جو ہونے کی مجھے ضرورت ہے (دیکھیں یُوحنّا 15 باب)۔
- مَیں وہ سب کچھ کرسکتا/سکتی ہوں جو مجھے کرنا چاہیے — یعنی ہر وہ کام جس کے لئے خُدا اپنے بیٹے یسوع مسیح کے ذریعے مجھے بلاتا ہے (فلپیوں 13:4 دیکھیں)۔
شُکرگزاری کی دُعا
اَے باپ، میں بہت شُکر گزار ہوں کہ مجھے تجھ میں ایک نئی شناخت ملی ہے۔ مجھے اس کی کوئی پرواہ کوئی نہیں کہ لوگ مجھے کیا کہتے ہیں یا میں کیا محسوس کرتا/کرتی ہوں لیکن میں تیرے کلام پر بھروسہ کروں گا/گی اورایمان رکھوں گا/گی کہ تیرا کلام میرے بارے میں جو کچھ کہتا ہے وہ سچ ہے۔