PT-85 پڑھیں اور پڑھائی کا پھل پائیں

(چیزیں وقتی طور پر چُھپی ہوئی ہیں صرف اِس مقصد کے لئے کہ ظاہر ہو جائیں) کیونکہ کوئی چیز چُھپی نہیں مگر اِس لئے کہ ظاہر ہوجائے اور (عارضی طور پر) پوشیدہ نہیں ہوئی مگر اِس لئے کہ ظہور میں آجائے۔                      مرقس 4 : 22

کلام کے اندر زبردست خزانے، قدرت سے بھرے زندگی بخش راز ہیں جنھیں خُدا ہم پر آشکارا کرنا چاہتا ہے۔ یہ اُن پر ظاہر ہوتے ہیں جو اِس پر غور کرتے، اِن کا مطالعہ کرتے اور اِن پر سوچ بچار کرتے ہیں، اپنے خیالوں میں اِن پر غور کرتے ہیں اور خُدا کے کلام پر گیان دھیان کرتے ہیں۔ خُدا آپ پر ایک ہی آیت میں سے بہت کچھ ظاہر کرسکتا ہے۔

خُدا آپ پر ایک ہی حوالہ میں سے کئی باتوں کو ظاہر کرسکتا ہے اور اس کی کوئی انتہا نہیں ہے۔ آپ کسی وقت کسی حوالہ کو پڑھتے ہیں اور کوئی بات سیکھتے ہیں اور جب دوسری بار اِس کو پڑھتے ہیں تو کوئی نئی بات سیکھنے کو ملتی ہے جس پر آپ نے پہلے غور بھی نہیں کیا تھا۔

خُداوند اپنے رازوں کو اُن پر ظاہر کرتا رہتا ہے جو مستعدی سے اُس کے کلام کو پڑھتے ہیں۔ ایسے شخص نہ بنیں جو دوسروں پر ظاہر کئے گئے مکاشفہ کے مطابق زندگی بسر کرتا ہے۔ خُدا کے کلام کو خود پڑھیں اور پاک رُوح کو موقع دیں کہ وہ آپ کی زندگی میں اس کے وسیلہ سے برکت لائے۔

 

آج کا قوّی خیال: جب میں خُدا کے کلام کا مطالعہ کرتا/کرتی ہوں تو مجھ پر اُس کا مکاشفہ ظاہر ہوتا ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon