جب وہ سیر ہو چکے تو اُس نے اپنے شاگردوں سے کہا کہ بچے ہوئے ٹکڑوں (ٹوٹے ہوئے ٹکڑے جو بچ جاتے ہیں) کو جمع کرو تاکہ کچھ ضائع نہ ہو۔ یُوحنّا 6 : 12
خُدا کو صرف وہ پیش نہ کریں جو آپ ہیں یا جو آپ محسوس کرتے ہیں کہ آپ دے سکتے ہیں ــــ وہ پیش کریں جو آپ نہیں ہیں۔ اگر آپ سے غلطیاں سرزد ہوجاتی ہیں یا آپ محسوس کرتے ہیں کہ آپ کی زندگی کے کئی حصوں میں کمیاں ہیں، وہ سب خُدا کو دے دیں اور اس کو اپنا سب کچھ مان لیں۔ اگر آپ خُدا کو سب کچھ جو آپ ہیں اور جو کچھ آپ نہیں ہیں پیش کر دیں گے، تو وہ آپ کو وہ سب کچھ جو وہ ہے اور جو اُس کے پاس ہے بخش دے گا۔ فتح کا مطلب وہ سب کام نہیں جو آپ کرسکتے ہیں اس کا مطلب ہے جو کچھ وہ آپ کے وسیلہ سے کرسکتا ہے۔
پولس کہتا کہ خُدا کا زور اس کی کمزوری میں پورا ہوتا ہے۔ خُداوند یسوع مسیح نے کہا کہ بچے ہوئے ٹکڑوں کو جمع کرلو تاکہ کچھ ضائع نہ ہو۔ اگر آپ خُداوند یسوع کو اپنا سب کچھ سونپ دیں گے یہاں تک کہ ضائع شدہ، استعمال شدہ ٹکڑے بھی تو وہ ان سے بھی کچھ بہت اچھّا تیار کرلے گا۔ خُدا کو اپنی خوبیوں اور خامیوں کے وسیلہ سے کام کرنے دیں۔
آج کا قوّی خیال: جو کچھ بھی میں ہوں اور جو میں نہیں ہوں خُدا اُسے اپنے مقاصد کو پورا کرنے کے لئے استعمال کرسکتا ہے۔