پس تم ایک دوسرے کو تسلّی (نصیحت، حوصلہ) دو اور ایک دوسرے کی ترّقی کا باعث بنو (مضبوط کرنا اور تعمیر کرنا) چنانچہ تم ایسا کرتے بھی ہو۔ 1 تھسلنیکیوں 5 : 11
حوصلہ افزائی کے الفاظ لوگوں کو تعمیر کرتے ہیں اور اُن کو زور بخشتے ہیں تاکہ جو کچھ وہ زندگی میں کر سکتے ہیں اس کے قابل ہو جائیں۔ اس سے لوگوں کی مدد ہوتی ہے تاکہ وہ اپنے خوابوں کو ترک نہ کریں، لیکن آگے بڑھتے رہیں جب تک وہ فتح نہ حاصل کرلیں۔
دُنیا کی بہت سی عظیم ایجادات اُس وقت ہوئیں جب لوگوں نے اُن حوصلہ شکنی کی باتوں کا مقابلہ کیا اور ان کو ماننے سے اِنکار کردیا جو لوگوں نے اُن سے کہیں۔ شُکر کی بات ہے کہ اُنہوں نے ہمت نہیں ہاری، لیکن کتنی ہی عظیم چیزیں، عین ممکن ہے ہمارے تصور سے بھی بہت زیادہ ،ہمیں نہیں ملیں کیونکہ لوگ بےحوصلہ ہوگئے؟
کوئی بھی شخص دوسروں کی حوصلہ افزائی کرنے کا عہد کر سکتا ہے۔ آپ کو کرنا صرف یہ ہے کہ خُدا سے کہیں کہ وہ آپ کو استعمال کرے، اور پھر لوگوں کو اسی نظر سے دیکھیں جس سے وہ ان کو دیکھتا ہے۔ وہ لوگوں میں اچھّائی دیکھتا ہے، اور آپ اپنی تربیت کرسکتے ہیں کہ آپ بھی ایسا ہی کریں گے۔ مثبت پہلو کی تلاش کریں اور اس کی حوصلہ افزائی کریں! خُدا سے کہیں کہ وہ آپ کے باطن میں حوصلہ افزئی کی باتیں ڈالے جو آپ دوسروں سے کہہ سکیں۔
آج کا قوّی خیال:میں حوصلہ افزائی کرنے کا فیصلہ کرتا/کرتی ہوں اور حوصلہ شکنی سے اِنکار کرتا/کرتی ہوں۔