PT-194 تم اَب تک اِس راہ سے کبھی نہیں گزرے

لیکن تمہارے اور اُس کے درمیان پیمائش کرکے قریب دو ہزار ہاتھ کا فاصلہ رہے۔اس کے نزدیک نہ جانا تاکہ تم کو معلوم ہو کہ (عہد کا صندوق تلاش کرنے) کس راستے تم کو چلنا ہے کیونکہ تم اب تک اِس راہ سے کبھی نہیں گزرے۔                    یشوع 3 : 4

مندرجہ بالا حوالہ میں ان الفاظ "تم اَب تک اِس راہ سے کبھی نہیں گزرے” پر خاص توجہ کریں۔ چاہے کام ہو، رہنے کی جگہ ہو، کوئی تعلق ہو، آپ کے خاندان میں اضافہ ہو، کوئی اثر و رسوغ کا مقام ہو،کوئی ورزش کا پروگرام ہو، گرجا گھر ہو،کوئی مشغلہ، یا آپ کی کمیونٹی کی خدمت کا موقع ــــ اگر آپ "اس راہ سے اَب تک نہیں گزرے”، تو وہ آپ کے لئے نیا ہے۔ ہوسکتا ہے کہ آپ کو معلوم نہیں ہے کہ وہاں کیسے پہنچنا ہے یا اُس جگہ پہنچ کر کیا کرنا ہے، لیکن اگر آپ خُدا کی پیروی کریں گے تو آپ اپنی منزل پر پہنچ جائیں گے اور جو کچھ کرنا ہے اُس کے بارے میں وہ آپ کی راہنمائی کرے گا۔ آپ کو نئے حالات سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ خُدا ہمیشہ آپ کے ساتھ ہے اور وہ آپ کو کبھی نہیں چھوڑے گا۔ دلیر ہوں اور اُس پر بھروسہ کریں کہ وہ آپ کی مدد کرے گا۔

 

آج کا قوّی خیال: جب خُدا مجھے کسی نئے مقام پر لے جاتا ہے، میں اُس پر بھروسہ کرتا/کرتی ہوں کہ وہ مجھے ضرورت کی ہر چیز مہیا کرے گا۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon