PT-241 ہر قسم کے حالات میں قائم رہنا

جو حق تعالیٰ کے پردہ میں رہتا ہے وہ قادرِ مطلق (جس کی طاقت کے آگے کوئی دشمن ٹھہر نہیں سکتا) کے سایہ میں سکونت کرے گا۔                      زبور 91 : 1

خُدا کا کلام ہمیں سیکھاتا ہے کہ زندگی کے ہر طوفان میں قائم رہیں۔ سب سے پہلی غلطی جو ہم کرتے ہیں وہ یہ ہے کہ ہم اِس جھوٹ کو مان لیتے ہیں "یہ تو بہت مشکل ہے”۔ ابلیس جھوٹا ہے، اور وہ ہمیشہ ہمارے باطن میں ایسے خیالات ڈالتا ہے کہ جو کچھ خُدا ہم سے کرنے کے لئے کہہ رہا ہے ہم نہ تو وہ کرسکتے ہیں اور نہ ہی کریں گے اور نہ ہی ہمارے اندر اس کام کو کرنے کی صلاحیت ہے،۔ ابلیس ایسی ہستی ہے جو ہر بات کو منفی انداز سے پیش کرتی ہے جیسے گلاس آدھا خالی ہے، لیکن خُدا گلاس کو بھرا ہوا بلکہ لبریز دیکھتا ہے۔ خُدا کے رویہ کو اپنانے کی کوشش کریں ایسے انسان بنیں جو کہہ سکے کہ میرے خیال میں میں کر سکتا ہوں، اور ایسے شخص نہ بنیں جس کے خیال میں وہ نہیں کرسکتا۔ اگر آپ کو یقین ہے کہ ایسے حالات میں بھی آپ قائم رہ سکتے ہیں اور اپنے جذبات کو اپنے قابو میں رکھ سکتے ہیں جن میں ایسا کرنا بہت مشکل ہے، تو آپ دیکھیں گے کہ خُدا آپ کے اِس اِیمان کے مطابق کام کرے گا اور آپ کے اِسی اِیمان کے مطابق آپ کو توفیق بھی دے گا وہ کام کرسکیں جسے کرنے کے لئے آپ ایمان رکھتے ہیں۔

 

آج کا قوّی خیال: ہر قسم کے حالات میں مستحکم رہنے کے لئے مجھے زور چاہیے جو خُدا مجھے دیتا ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon