PT-338 خُدا آپ سے غیر مشروط مُحبّت کرتا ہے

کیونکہ مجھ کو یقین ہے کہ خُدا کی جو مُحبّت ہمارے خُداوند مسیح یسوع میں ہے اس سے ہم کو نہ موت جُدا کرسکے گی نہ زندگی نہ فرشتے نہ حکومتیں نہ حال کی نہ استقبال کی چیزیں۔ نہ قدرت نہ بُلندی نہ پستی نہ کوئی اور مخلوق۔                        رومیوں 8 : 38 – 39

مُحبّت ــــ مُحبّت کئے جانے کا احساس ہونا ــــ ہر شخص کی خواہش ہے۔ ہر شخص قابلِ قدر محسوس کرنا چاہتا ہے۔ ہر ایک شخص یہ محسوس کرنا چاہتا ہے کہ اُس کی اہمیت ہے۔

ذرا سوچیں؟ خُدا آپ سے غیر مشروط مُحبّت کرتا ہے۔ وہ آپ کے کسی کام کے سبب سے جو آپ کرتے ہیں یا نہیں کرتے آپ سے مُحبّت نہیں کرتا وہ تو بس آپ سے مُحبّت کرتا ہے۔ اس کے بارے میں آپ کچھ نہیں کرسکتے۔آپ اس کی مُحبّت کو خرید نہیں سکتے۔ آپ اُس کی مُحبّت سے دامن بھی نہیں چُھڑا سکتے۔ کوئی بھی آپ کو خُدا کی مُحبّت سے جُدا نہیں کرسکتا۔

خُدا نے آپ کو کسی مقصد کے تحت اپنے ہاتھ سے بنایا ہے، اور آپ ایک شاندار معجزہ ہیں۔ کوئی بھی ہوبہو آپ کی طرح نہیں ہے۔ کبھی بھی کوئی بالکل آپ کی طرح نہیں ہوگا۔ اور خُدا کا آپ کی زندگی کے لئے ایک شاندار منصوبہ ہے۔

 

آج کا قوّی خیال: خُدا مجھ سے غیر مشروط مُحبّت کرتا ہے اور کوئی بھی چیز مجھے اُس کی مُحبّت سے جُدا نہیں کرسکتی۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon