…لیکن صادق(عدل پر سختی سے عمل پیرا ہونےوالا اورسمجھوتہ نہ کرنے والاراستباز) اپنے ایمان سے زندہ رہے گا۔ حبقوق ۲: ۴
ایمان بہت زیادہ استعمال ہونے والا لفظ ہے لیکن بعض اوقات ہم اس کو بہت زیادہ پیچیدہ بنا دیتے ہیں۔ایمان کے سادہ معنیٰ’’اعتقاد یا کامل بھروسہ‘‘ کے ہیں؛اس لفظ میں وفاداری اور سپردگی کا عنصربھی شامل ہے۔
ایمان کوئی بہت بڑا،پیچدہ یا پریشان کن خیال نہیں ہے۔ خدا پر خالص ایمان رکھنے سے مراد یسوع مسیح کی موت اور جی اٹھنے کے پیغام پر مکمل یقین کرنا اور اس کا اقرار کرنا ہے۔ایمان لانے کے لئے یہ اقرار کرنا ہے کہ، ’’یہ بات نہ صرف میری عقل تسلیم کرتی ہے بلکہ اس کے لئے میں اپنی زندگی داوٗ پر لگانے کے لئے تیار ہوں۔‘‘
بائبل بیان کرتی ہے کہ سمجھوتہ نہ کرنے والا راستباز ایمان اور وفاداری سے جیتا رہے گا۔ سمجھوتہ نہ کرنے والے راستباز وہ لوگ ہیں جویسوع مسیح کی صلیبی موت کے وسیلہ سے راست ٹھہرائے گئے ہیں۔
ہم ایمان کے وسیلہ سے راست ٹھہرائے گئے ہیں اور خدا ہم سے اپنےعزیز فرزندوں کی مانند پیار کرتا ہے۔
آج میں آپ کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتی ہوں کہ اِیمان کی بنیادی سچائی کو سمجھیں۔ یہ جان لیں کہ اس پر بھروسہ رکھنےسےآپ راست بن جاتے ہیں اس لئے اس پر بھروسہ کے ساتھ زندگی گزاریں جو محبت سے باہیں پھیلائے آپ کے نزدیک آتا ہے(بڑھتا ہے) اور آپ کو جیسے اور جہاں ہیں کہ بنیاد پر قبول کرنےاور پیار کرنے کے لئے تیار ہے۔
یہ دُعا کریں:
اَے خداوند تیرا شکرہو کہ میں آج ہی تجھ پر ایمان لاکرراستباز ٹھہر سکتا/سکتی ہوں۔ میں تجھ پر ایمان کے ساتھ زندگی بسر کروں گا/گی۔