آزاد

آزاد

اوراگرکوئی گناہ کرے تو باپ کے پاس ہمارا ایک مددگار(ایک ایسا جو ہماری شفاعت کرتا ہے) موجود ہے یعنی (وہ ہے) یسوع مسیح (سب کچھ) راستباز(راست، عادل ، اور وہ  ہر مقصد، خیال اورکام میں باپ کی مرضی کو پورا کرتا ہے)۔ اور وہی (وہی خُداوند یسوع مسیح) ہمارے گناہوں کا کفارہ (کفارہ کی قربانی) ہے   1 یُوحنّا 1 : 1- 2

 میری زندگی میں ایسا وقت بھی تھا جس میں اگر کوئی مجھ سے یہ سوال پوچھتا کہ "تم نے آخری بار کون سا غلط کام کیا تھا؟” تو میں اس کے جواب میں ان کو بالکل صحیح وقت بتا سکتی تھی اور یہ بھی  کہ اس کو کرنے سے میرے اندر جو احساسِ جرم پیدا ہوا ہے اس کے لئے میں کتنے عرصہ سے دُعا کررہی ہوں۔ میں اپنی ہر چھوٹی سے چھوٹی غلطی کے لئے بہت فکر مند ہو جاتی تھی اور بڑی جدوجہد کرتی تھی تاکہ مجھ سے کوئی گناہ سرزد نہ ہوجائے۔ لیکن جب تک میں نے خُدا کی معافی کو سمجھ  نہ لیا اس وقت تک میں اس انداز سے اپنا محاسبہ کرنے سے باز نہ آئی جس نے میری زندگی کو حد سے زیادہ پیچیدہ بنا دیا تھا ۔

اگر آپ یہ یقین رکھتے ہیں کہ مُحبّت اور قبولیت کے قابل ہونے کے لئے آپ کو کامل ہونے کی ضرورت ہے تو آپ زندگی میں پریشان ہوجائیں گے کیونکہ جب تک آپ اس دنیا میں ہیں آپ کبھی بھی کامل نہیں ہوں گے۔ جتنا آپ خُدا کے نزدیک جائیں گے اتنا ہی آپ یہ جان لیں گے کہ  وہ آپ کی کمزوریوں کے باوجود آپ سے پیار کرتا ہے۔ چونکہ ہم خُدا سے مُحبّت کرتے ہیں اس لئے ہم اس کو خوش کرنا چاہتے ہیں لیکن ہمیں اس بات کا یقین ہونا چاہیے کہ وہ ہماری کمزوریوں کو سمجھتا ہے۔

خود کو الزام مت دیں۔ خُدا کی نظر آپ کے دِل پر ہے ۔۔۔۔ جس میں آپ کی یہ خواہش موجود ہے کہ اس کو سب باتوں میں خوش کریں ۔۔۔۔ لیکن آپ کے کام آپ کے دِل کی خواہش کے بالکل عین مطابق نہیں ہوں گے جب تک آپ آسمان پر نہیں چلے جاتے۔ آپ روز بروز بہتری کی طرف گامزن ہو سکتے ہیں اور کاملیت کے نشان کی طرف بڑھ سکتے ہیں لیکن آپ کو ہمیشہ خُداوند یسوع مسیح کے رحم اور معافی کی ضرورت رہے گی۔


ہماری خامیوں کے لئے خُدا کی طرف سے معافی موجود ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon