
جو کوئی (اعتراف کرتا ہے، تسلیم کرتا ہے) اِقرار کرتا ہے کہ یِسُوع خُدا کا بیٹا ہے خُدا اُس میں (سکونت کرتا، اپنا گھر بناتا ہے) رہتا ہے اور وہ خُدا میں (سکونت کرتا ہے، رہتا ہے، اپنا گھر بناتا ہے)۔ 1 یُوحنّا 15:4
اِیماندار کی حیثیت سے ہمارے اندرخُدا کی زندگی موجود ہے۔ ہم خُدا کے رہنے کی جگہ یا گھر ہیں۔ خُدا کے ساتھ قریبی رفاقت اور قربت سے لطف اندوز ہونے کے لیے ضروری ہے کہ ہم میں سے ہر ایک اس سچائی کو سمجھے۔ خُدا ہمارے اندر رہائش اختیار کرتا ہے جب ہم اپنی زندگیاں یسوع کو دیتے ہیں، اُس پر یقین کرتے ہوئے کہ وہ واحد نجات دہندہ اور خُداوند ہے۔ اس وقت سے وہ رُوح القّدس کی طاقت سے، ہمارے اندر ایک شاندار کام کا آغاز کرتا ہے۔
ہم شُکر گزار ہو سکتے ہیں کہ خُدا ہم سے پیار کرتا ہے اور ہمارے اندر سکونت اختیار کرنے کا فیصلہ کرتا ہے۔ وہ جو چاہتا ہے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، اور وہ ہمارے دِلوں میں اپنا گھر بنانے کا انتخاب کرتا ہے۔ یہ انتخاب ہماری کسی نیکی پر منحصرنہیں ہے جو ہم نے کئے ہیں یا کر سکتے ہیں، بلکہ صرف اور صرف خُدا کے فضل، رحم، طاقت اور مُحبّت پر منحصر ہے۔ مسیح پر اِیمان رکھنے والوں کی حیثیت سے ہم خُدا کی سکونت گاہ بن جاتے ہیں (دیکھیں افسیوں 3:17؛ 2 تیمتھیس 14:1)۔
شُکرگزاری کی دُعا
تیرا شُکر ہو، اَے باپ کہ تو نے میرے دِل میں سکونت اختیار کی ہے۔ تُو دُور یا پہنچ سے باہر نہیں ہے. میَں تیرا شُکریہ اَدا کرتا/کرتی ہوں کہ تُو مجھ میں رہتا ہے اور میری زندگی کے ہر شعبے میں شامل ہے۔