آپ کے اندر نظم و ضبط موجود ہے

آپ کے اندر نظم و ضبط موجود ہے

بلکہ مُسافِر پرور۔ خَیر دوست۔ مُتّقی۔ مُنصِف مِزاج۔ پاک اور ضبط کرنے والا ہو۔    طِطُس 8:1

مَیں نے اکثر لوگوں کو یہ کہتے ہوئے سُنا ہے کہ  "مَیری زندگی میں کوئی نظم و ضبط نہیں ہے،” یا، "میرے اندر قوتِ ارادی ہے ہی نہیں،” اور پھر وہ کھانے، ورزش، یا دوسری چیزوں کو منظم رکھنے جیسے مخصوص کاموں کا نام لیتے ہیں۔ اگر آپ ان لوگوں میں سے ایک ہیں جن کویقین ہے وہ ان کی زندگی میں کوئی نظم و ضبط نہیں ہے تو مَیں آپ کو آپ کی سوچ بدلنے کی ترغیب دینا چاہتی ہوں۔

پولس رسول نے کہا کہ خُدا نے ہمیں خوف کی رُوح نہیں دی ہے، بلکہ قدرت اور مُحبّت اور تربیت  اور نظم و ضبط اور پرہیز گاری کی رُوح دی ہے (دیکھیں 2 تیمتھیس 7:1)۔ شُکر گزاری کریں — خُدا نے آپ کے اندر ضرورت کے مطابق نظم و ضبط ڈال رکھا ہے! اب وقت ہے کہ آُپ اپنی سوچ کو بدلیں اور اس خیال پر غور کریں: مَیں منظم اور پرہیز گار ہوں۔

آپ اپنی سوچ سے بڑھ کر نہیں کرسکتے اور جب تک آپ کو یقین ہے کہ آپ ایک نظم و ضبط والے انسان نہیں ہیں تب تک آپ نہیں ہوں گے۔ اس کے بجائے، خُدا کے کلام پر یقین کریں اور اُس کی سچائی کے مطابق زندگی گزاریں۔ آپ کے اندر قوتِ ارادی ہے، اور آپ کے اندر نظم و ضبط ہے!

شُکرگزاری کی دُعا

اَے باپ، مَیں تیرا شُکریہ اَدا کرتا/کرتی ہوں کہ تُو نے میرے اندرضرورت کے مطابق نظم و ضبط اور ضبطِ نفس کی روح پھونک دی ہے۔ میری مدد کر کہ میں اپنی سوچوں کو تیرے کلام کی سچائی کے مطابق ڈھالوں۔ مَیں تیرا شُکر اَدا کرتا/کرتی ہوں کہ تیری مدد سے میں نظم و ضبط کے ساتھ زندگی گزار سکتا/سکتی ہوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon