مکمل اطمینان اور خوشی سے لبریز ہوں

مکمل اطمینان اور خوشی سے لبریز ہوں

پس خدا جو اُمید کا چشمہ ہے تمہیں ایمان (اپنے ایمان کے تجربہ سے) رکھنے کے باعث ساری خوشی اور اطمینان سے معمور(خوشی سے گیت گانا) کرے تاکہ روح القدس کی قدرت سے تمہاری اُمید زیادہ ہوتی جائے۔ رومیوں ۱۵ : ۱۳

کچھ سال پہلے جب میں کچھ مصائب سے دوچارہوگئی تو اس وقت میری زندگی میں کوئی خوشی اور اطیمنان نہیں تھا۔ جب بھی مجھ سے کوئی غلطی ہوجاتی تو میں فوراً خود کو کوسنا شروع کردیتی اور خود سے ناراض ہوجاتی کیونکہ میں ’’کامل مسیحی‘‘ نہیں بن سکتی تھی۔

پھر ایک دن رومیوں ۱۵: ۱۳ میری نظروں کے سامنے سے گزری:خدا جو امید کا چشمہ ہے تمہیں ایمان رکھنے کے باعث ساری خوشی اور اطمینان سے معمور کرے…مجھے جواب مل گیا اور میں حیران تھی کہ بس مجھے یہی کرنا ہے!

میں نے جان لیا کہ میں شک اور بے اعتقادی میں غرق ہوچکی ہوں اور میں نے ابلیس کو اجازت دے رکھی ہے کہ وہ مجھے منفی خیالات، غصہ اور بےصبری سے ایذا پہنچائے۔ اور اس سارے وقت میں میں یہ بھول گئی کہ خدا اور اس کے کلام پر بھروسہ رکھنے سے اطمینان اور اُمید پیدا ہوتی ہے اور میں اپنی کمزوریوں پر فتح سکتی ہوں۔

مجھے خدا کے کلام سے جواب مل گیا۔ یسوع نے مجھ سے اس قدر محبت کی کہ اس نے نہ صرف میرے ماضی کے گناہوں کو دھو دیا بلکہ ان کمزوریوں کو بھی جومستقبل بعید میں میری ناکامی کا سبب ہوں گی۔ مجھے ابلیس کو اجازت نہیں دینی کہ وہ سوالات کی بوچھاڑ سے میرے اندر شک پیدا کرے اور آپ کو بھی ایسا ہی کرنا ہے۔

جان لیں کہ اطمینان، خوشی اور اُمید آپ کے سامنے ہیں۔ خدا کے کلام کے وسیلہ سےاپنے ایمان کو بڑھائیں۔

یہ دُعا کریں:

اَے خداوند میں جب بھی دشمن کے جھوٹ پر بھروسہ کرنے کی طرف مائل ہوں تو اس وقت مجھے اپنے کلام کی سچائیوں کی طرف مائل کر۔ تجھ پر ایمان لا کر میں آج ہی اطمینان اور شادمانی حاصل کرتی/کرتا ہوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon