جو اپنے مُنہ اور اپنی زُبان کی نِگہبانی کرتا ہے اپنی جان کو مُصِیبتوں سے محفُوظ رکھتا ہے۔ امثال 23:21
الفاظ ایندھن کی مانند ہیں جو اچھّے یا خراب موڈ کو ہوا دیتے ہیں؛ درحقیقت، یہ ہمارے رویوں پر بھی اَثر انداز ہوتے ہیں اور ہماری زندگیوں اور ہمارے تعلقات پر بہت زیادہ اَثر ڈالتے ہیں۔ اگر ہم مثبت اوراچھّی باتیں بولتے ہیں، تو ہم اپنی زندگی کو بہتر بناتے ہیں۔ ہم خُوشی کے جذبات کو بڑھاتے ہیں۔ تاہم، اگر ہم منفی الفاظ بولتے ہیں، تو ہم موت اور مصائب کو دعوت دیتے ہیں؛ ہم اپنی اُداسی کو بڑھاتے ہیں اور ہمارے موڈ بگڑ جاتے ہیں۔
لیکن شُکر ہے کہ ہم اپنے الفاظ اور اپنی زندگی کے معیار کو کنٹرول کرسکتے ہیں۔ کیوں نہ ہر روز سب سے پہلے اپنے لئے کچھ کریں؟ ہر صبح اُٹھ کراپنے احساسات پر غور کرنا چھوڑ دیں اور اپنے احساسات کے بارے میں کسی سے بات نہ کریں۔ اگر آپ ایسا کرتے ہیں تو آپ اپنے جذبات کو اپنے اُوپر اختیار دے رہے ہیں۔ اس کے بجائے، اپنی زندگی میں خُدا کی بھلائی کے لئے اُس کی تعریف کرتے ہوئے اُٹھیں۔ شُکر گزاری کے الفاظ کے ساتھ امن اور خُوشی کی زندگی بسر کریں۔
شُکرگزاری کی دُعا
اَے باپ، تیرا شُکر ہو کہ مَیں ہر روز زندگی سے بھرپور الفاظ کے ذریعے اپنے رویے کا انتخاب کرسکتا ہوں۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ میں کیسا محسوس کرتا ہوں یا میرے اِرد گرد کیا ہو رہا ہے، میں اپنے جسم کی نہیں بلکہ اپنی رُوح کی حوصلہ افزائی اور اُس کو مضبوط کرنے کے لئے اقدامات کروں گا/گی۔