الہیٰ طاقت بخشنے والا

دیکھ میں خُداوند تمام بشر کا خُدا ہوں۔ کیا میرے لئے کوئی کام دُشوار ہے؟                          یرمیاہ 32 : 27

ہمارا خُدا ہماری درخواست اور خیال سے بہت زیادہ کام کرسکتا ہے (افسیوں 3 : 20)۔ جب ہم اِیمان سے دُعا کرتے ہیں تو ایک دروازہ کُھل جاتا ہے جس کے وسیلہ سے خُدا ہماری زندگی میں کام کرتا ہے۔ اُس کے لئے کوئی بھی کام دشوار نہیں ہے۔

اگر آپ اپنی زندگی میں تبدیلی پیدا کرنے کی کوشش میں ہیں تو یہ کلام خاص آپ کے لئے ہے۔ آپ خود کو تبدیل نہیں کرسکتے۔  لیکن خُدا کا شُکر ہو کہ وہ ایسا کرسکتا ہے! وہ جانتا ہے کہ آپ کا مسئلہ کیا ہے اور اگر آپ صرف اُس سے مانگیں گے تو وہ تیار ہے اور اس قابل ہے کہ آپ کی زندگی میں جن ضروری تبدیلیوں کی ضرورت ہے وہ پیدا کرے۔

آپ اورمیں کسی ایسے مسئلہ سے دوچار نہیں ہوئے جو خُدا کے فضل کے سامنے بہت بڑا ہو۔ اگر ہمارا مسئلہ بڑا ہوتا جائے گا تو خُدا کا فضل بھی بڑھتا جائے گا۔ اگر ہمارا مسئلہ پھیلتا جائے گا تو خُدا کا فضل بھی پھیلتا جائے گا تاکہ ہم ان سے نپٹ سکیں۔

ایسا نہیں ہے کہ خُدا کے لئے ہمیں تھوڑے مسائل سے نکالنا آسان ہے لیکن بڑے اور زیادہ مسائل سے نکالنا اُس  کے لئے مشکل ہے۔ ہمارا سب سے بڑا مسئلہ بھی اس کے سامنے معمولی ہے۔ خُدا سب کچھ کرسکتا ہے۔ پس اِیمان سے مانگیں اور تحمل کریں اور اُس کو کام کرنے دیں۔

خُدا نے جب ہمیں قبول کیا وہ اُسی وقت سے ہماری تمام کمزوریوں سے واقف ہے اور وہ ان کی سبب سے ہمیں کبھی بھی رد نہیں کرے گا۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon