آگے بڑھیں اور اپنی ترقی سے لطف اندوز ہوں

آگے بڑھیں اور اپنی ترقی سے لطف اندوز ہوں

تیرا کلام میرے قدموں کے لئے چراخ اورمیری راہ کے لئے روشنی ہے۔ زبور ۱۱۹: ۱۰۵

یہ سچ ہے کہ ہم سب کوخُدا کے ساتھ رفاقت میں بڑھنے اورترقی کرنے کی ضرورت ہے۔ میں بہت مایوس ہوجایا کرتی تھی جب میں یہ سوچتی تھی کہ ابھی روحانی طور پر مجھے بہت لمبا سفر طے کرنا ہے اورایسا لگتا تھا کہ ہر روز بلکہ ہر گھنٹہ مجھے یہ بات یاد دلائی جاتی تھی ۔ ناکامی کا احساس ہمیشہ میرے اُوپرسوار رہتا تھا ۔۔۔۔ میں یہی سوچتی رہتی تھی کہ میں ویسی نہیں ہوں جیسا مجھے ہونا چاہیے تھا۔ میں اچھی کوشش نہیں کررہی مجھے زیادہ کوشش کرنے کی ضرورت ہے، اور میں پھر ناکام ہوجاتی تھی۔

اب میں نے اپنا رویہ تبدیل کرلیا ہے: میں وہاں تونہیں ہوں جہاں مجھے ہونا چاہیے لیکن خدا کا شکر ہوکہ میں وہاں بھی نہیں ہوں جہاں میں ہواکرتی تھی۔ میں ٹھیک ہوں اور میں راستے میں سفر پر ہوں! اب میں پورے دل سے یہ جان چکی ہوں کہ خدا مجھ سے ناراض نہیں ہے اگرچہ میں اب تک منزل پر نہیں پہنچی ہوں۔ وہ اس بات سے خوش ہے کہ میں کوشش کررہی ہوں اورجوراستہ اس نے میرے لئے مقرر کیا ہے میں اس پر قائم ہوں۔

اگر آپ اور میں ’’ترقی کی راہ پر آگے بڑھتے جائیں‘‘ خدا ہماری ترقی سے خوش ہوگا۔ اُس نے وعدہ کیا ہے کہ وہ ہمارے راستے کو روشن کرے گا۔ ہوسکتا ہے کہ ہم راستہ سے ناآشنا ہوں اور ہم بارہا لڑکھڑا جائیں لیکن خدا وفادار ہے۔ وہ آپ کی ترقی کو دیکھ رہا ہے وہ آپ پر فخر کرتا ہے اور وہ درست راہ پر قائم رہنے میں آپ کی مدد کرے گا!

یہ دُعا کریں:

اے خدا میں جہاں ہوں اس سے مایوس نہیں ہوں گا/گی۔ تو مجھے کافی آگے تک لے آیا ہے اور میں جانتا/جانتی ہوں کہ تو میری راہ کو روشن رکھے گا۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon