اُس کا فضل کافی ہے

اِس لئے کہ گناہ کا تم پر(اَب کوئی) اختیار نہ ہوگا کیونکہ تم (غلاموں کی مانند) شریعت کے ماتحت نہیں بلکہ فضل کے ماتحت ہو(خُدا کے فضل اور رحم کو حاصل کرنے والے)۔   رومیوں 6 : 14

 خُدا کا فضل ہمارے کسی بھی گناہ اور مسئلہ سے جو ہمیں درپیش ہے بڑا ہے۔ ہو سکتا ہے کہ آپ احساسِ جرم کا شکار ہوں اور خُدا کی حضوری سے دور ہٹنے کی آزمایش میں پڑ رہے ہوں، لیکن وہ چاہتا ہے کہ آپ اُس کے پاس بھاگ کر جائیں نہ کہ اُس سے دور بھاگیں۔

ہم سب نے گناہ کیا ہے اور خُدا کے جلال سے محروم ہیں۔ مگر خُدا نے اپنے بیٹے یسوع کے وسیلہ سے ہمارے مسئلہ کا حل فراہم کیا ہے۔ اُس نے گناہ کی ساری لعنت سے ہمیں چھڑانے کے لئے فدیہ دیا ہے اور ہمیں فضل بخشا ہے جو سادہ اِیمان سے حاصل ہوتا ہے۔

ہم سب کی زندگی میں بہت سی مشکلات، سخت جدوجہد اور آزمائشیں ہیں لیکن خُدا ہمیشہ ہماری مدد کے لئے موجود ہے۔ کوئی بھی مسئلہ اس کے سامنے بہت بڑا نہیں ہے۔ عین ممکن ہے کہ آپ کے مسائل آپ کے لئے ایک پہاڑ کی مانند ہوں لیکن خُدا کا فضل ایک ایسے پہاڑ کی مانند ہےجو زیادہ بڑا ہے۔ یہاں تک کہ جب ہم خُدا کے فضل کے مستحق بھی نہیں ہوتے تب بھی وہ ہمارے لئے موجود ہے اگر ہم ایک بچّہ کی مانند اِیمان سے مانگیں اور بھروسہ رکھیں!

 

خُدا ہمیں وہاں نہیں لے جاتا جہاں وہ ہمیں رکھ نہیں سکتا۔ اس کا فضل ہمارے لئے ہمیشہ کافی ہے ۔۔۔۔ زندگی کے کسی اور ہرقسم کے حالات میں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon