پس ہم مسیح کے ایلچی ہیں ۔ گویا ہمارے (مسیح کے شخصی پیامبر کے طور پر) وسیلہ سے خُدا التماس کرتا ہے ۔ ہم مسیح کی طرف سے مِنّت کرتے ہیں کہ خُدا سے میل ملاپ (آپ کو یہ پیشکش کی جاتی ہے) کرلو۔ 2 کرنتھیوں 5 : 20
ایک دفعہ جب میں ایک بہت مایہءناز خُدا کے خادم اوراُس کے عظیم اِیمان کے تعلق سے پڑھ رہی تھی تومیں اُن شاندار کارناموں کو پڑھ کر جو اُنہوں نے سَرانجام دیئے تھے بےحد متاثر ہوئی۔ میں نے سوچا اَے خُداوند میں جانتی ہوئی کہ تو نے مجھے بلایا ہے لیکن میں کبھی بھی اس جیسے کام نہیں کرسکتی۔ فوراً ہی میں نے محسوس کیا کہ خُدا نے میرے دِل میں کلام کیا ہے کہ ” کیوں نہیں؟ کیا تمہاری زندگی کا بگاڑ دوسروں کی زندگی کے بگاڑ جیسا نہیں ہے؟
غور کریں کہ ہم اکثر اس کے برعکس دیکھتے ہیں۔ ہم سوچتے ہیں کہ خُدا ایسے لوگوں کی تلاش میں ہے "جو کامل ہیں۔” لیکن یہ سچ نہیں ہے۔ خُدا کا کلام فرماتا ہے کہ خُدا اپنے رحم اور فضل میں دُنیا کے کمزوروں اور بےوقوفوں کو چُنتا ہے تاکہ حکمیوں کو شرمندہ کرے (1 کرنتھیوں 1 : 27)۔ وہ ایسے لوگوں کی تلاش میں ہے جوخود کو فروتن کریں اور اُس کو کام کرنے کی اجازت دیں تاکہ اُس کی مرضی ان کی زندگی سے پوری ہو۔
اگرآپ محتاط رہیں اور فخر نہ کریں تو خُداوند آپ کواستعمال کرے گا بالکل اُسی قوت کےساتھ جس طرح وہ اپنے کسی اور خادم اور خادمہ کو استعمال کرتا ہے۔ وہ ہمیں اِس لئے نہیں چُنتا کہ ہم قابل ہیں بلکہ صرف اس لئے کہ ہم اپنے آپ کو پیش کرتے ہیں۔ یہ بھی خُدا کے فضل اوررحم کا حصّہ ہے جو وہ ہم پر نچھاور کرتا ہے جب وہ ہمیں مسیح کے ایلچی ہونے کے لئے مخصوص کرتا ہے۔
خُدا چاہتا ہے کہ آپ اپنی زندگی کے لئے ایک خواب دیکھیں۔ اوروہ چاہتا ہے کہ آپ اُسے پورا بھی کریں اُس کے فضل کے وسیلہ سے جو اُس پر اِیمان رکھنے سے آپ کو ملے گا۔