اِیمان متحرک ہے

اِس پررسولوں نے خُداوند سے کہا ہمارے اِیمان (وہ بھروسہ اوراعتماد جو خُدا پر اِیمان سے جنم لیتا ہے) کو بڑھا۔ ( لوقا ۱۷ : ۵)

بہت سے لوگ یہاں تک کہ آپ بھی ’’بڑے اِیمان‘‘ کے لئے دُعا کرتے ہوں گے، لیکن یہ صرف دُعا سے حاصل نہیں ہوتا۔ جب ہم خُداوند کی ہدایت کے مطابق فرمانبرداری میں چلتے ہیں یہ آہستہ آہستہ  بڑھتا ہے ۔ عین ممکن ہے کہ وہ ہمیں کوئی ایسا کام کرنے کے لئے کہے جس کا ہمیں پہلے کوئی تجربہ نہ ہو یا جسے ہم پورے طور پر سمجھتے نہ ہوں لیکن جب ہم قدم بڑھائیں گے تو ہم خُدا کی وفاداری کا تجربہ کریں گے اور ہمارا اِیمان ترقی کرے گا۔

خدا بعض اوقات لوگوں کو ان کی زندگی کے خاص حالات کےلئے ایمان کی نعمت عطا کرتا ہے لیکن عام طور پر ایمان تجربہ سے بڑھتا ہے۔ جب ہم مشق کرتے ہیں تو ہمارا اِیمان گہرا، مضبوط اور بڑا ہوتا جاتا ہے۔

آج کی آیت میں شاگردوں نے خُداوند یسوع سے کہا کہ وہ اُن کے اِیمان کو بڑھائے۔ اس نے  لوقا ۱۷ : ۶ میں اُن کو یہ کہہ کر جواب دیا کہ اُنہیں اپنے اِیمان کے مطابق عمل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ بڑھ جائے۔ آج بھی یہ اِسی طریقہ سے بڑھتا ہے۔ اپنے ایمان کے اظہار کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ ہم کچھ کر کے دکھائیں؛ ایمان عمل کا تقاضا کرتا ہے۔ اگرچہ بعض اوقات خُدا چاہتا ہے کہ ہم اس کا انتظار کریں تاکہ وہ ہماری خاطر کچھ کرے، لیکن بعض اوقات ہمیں اپنے ایمان کے ثبوت میں کچھ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ جب ہم اپنے اِیمان میں بڑھنا چاہتے ہیں تو ہمیں اُمید کے ساتھ انتظار کرنے کے لئے تیار رہنا چاہیے یا خُدا کے اس کلام کے مطابق عملی قدم اُٹھانا چاہیے جو اس نے ہم سے کیا ہے، لیکن اگر ہم کچھ نہیں کریں گے تو ہمارا اِیمان نہیں بڑھے گا۔


آج آپ کے لئے خُدا کا کلام:  ایسے راستوں پر چلیں جن سے ایمان کا اظہار ہو۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon