آپ کو دوسروں کی حوصلہ افزائی کے لیے بنایا گیا ہے

آپ کو دوسروں کی حوصلہ افزائی کے لیے بنایا گیا ہے

پس تُم ایک دُوسرے کو تسلّی (ہدایت، نصیحت) دو اور ایک دُوسرے کی ترقّی (قوّت اور تعمیر) کا باعِث بنو۔ چُنانچہ تُم اَیسا کرتے بھی ہو۔  1 تھِسّلُنیکیوں 11:5

اگر آپ کسی کے لیے کچھ اچھّا کر سکتے ہیں تو وہ یہ ہے کہ اُس کی حوصلہ افزائی کریں اور اُس کو تعمیر کریں۔ اپنے آس پاس کے لوگوں سے اُن کی شخصیت کے بارے میں کچھ مثبت باتیں کریں اور ان کو بتائیں کہ آپ ان کی کتنی قدر کرتے ہیں۔ یا اُنہیں بتائیں کہ خُدا ان سے کتنا پیار کرتا ہے اور انہیں برکت دینا چاہتا ہے۔ حوصلہ افزائی طاقتور ہے. یہ لوگوں کو ہر طرح سے بہتر محسوس کرواتا ہے۔

مجھے یاد ہے کہ ایک بار میرے سب سے چھوٹے بیٹے نے مجھے ایک ٹیکسٹ میسج کیا۔ اس میں بس اتنا لکھا تھا، "ماں، مَیں تم سے پیار کرتا ہوں!” اس لمحے، میں نے اس کے الفاظ سے تروتازہ محسوس کیا۔ انہوں نے مجھے طاقت کی اضافی خوراک دی جس کی مجھے اُس دن ضرورت تھی۔

اِن لوگوں کے بارے میں سوچیں جن کے ساتھ آپ آج کا دن گزاریں گے۔ شُکرگزار ہوں کہ وہ آپ کی زندگی میں ہیں، اور خُدا سے دُعا کریں کہ وہ آپ کو توفیق بخشے تاکہ آپ ان سے حوصلہ افزائی کے الفاظ کہہ سکیں۔ آپ حیران ہوں گے کہ اس سے نہ صرف ان کی زندگی میں بلکہ آپ کی زندگی میں بھی فرق پڑے گا۔


شُکرگزاری کی دُعا

اَے باپ جب میں آج کا دن گزاروں تو مَیں دُعا کرتا/کرتی ہوں کہ تُو مجھے ایسے طریقے دیکھا جن سے مَیں لوگوں کی حوصلہ افزائی کرسکوں اوراُنہیں تعمیرکر سکوں۔ دوسروں کی زندگیوں میں تبدیلی لانے کے لیے جو مواقع تُو مجھے دیتا ہے اُس کے لیے تیرا شُکر ہو۔ مَیں آج ان مواقعوں سے فائدہ اُٹھانا چاہتا/چاہتی ہوں۔ 

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon