خُدا آپ کی بدترین آزمائشوں کو بھلائی کے لئے استعمال کر سکتا ہے

تم نے تو مجھ سے بَدی کرنے کا اِرادہ کیا تھا لیکن خُدا نے اِسی سے نیکی کا قصد کیا تاکہ بہت سے لوگوں کی جان بچائے۔ چنانچہ آج کے دن تک ایسا ہی ہورہا ہے۔ پیدایش ۵۰: ۲۰

کچھ عرصہ پہلے خُدا نے مجھ سے یہ کلام کیا کہ:جوائیس تمہاری حدِ نگاہ بہت کم ہے اور پھر بھی تم سوچتی ہو کہ اگرحالات برے ہیں تو سب برا ہی ہو گا لیکن میں ابتدا سے لے کر انتہا تک دیکھ سکتا ہوں کیونکہ میں ہی ابتدا اور انتہا ہوں اور میں بہت سی ایسی باتوں کو جانتا ہوں جن سے تم واقف نہیں ہو۔

ہم پورے طور پر نہیں جانتے …وہ سب کچھ جانتا ہے!

پیدایش ۵۰: ۲۰میں یوسف اپنے بھائیوں سے بات کررہا ہے جنھوں نے اس کو برباد کرنے کی غرض سے اس کے ساتھ بے حد ناروا سلوک کیا یعنیٰ اسےگڑھے میں ڈالادیا اورغلام ہونے کے لئے بیچ دیا لیکن خدا نےان ہی آزمائشوں کو یوسف کی بھلائی کے لئے استعمال کیا تاکہ اُسے ایک بڑے بااثر مقام تک پہنچائے۔

اِسی طرح بعض اوقات ہم بھی کچھ باتوں اورحالات کو بے حد خوفناک سمجھتے ہیں جب کہ خدا ان کے وسیلہ سے ہمیں عظیم برکات دینا چاہتا ہے۔ بدترین آزمائشیں آپ کے اندرعظیم ترین اِیمان کوپیدا کرنے کا وسیلہ ہو سکتی ہیں۔ ہوسکتا ہے کہ آپ کسی گڑھےمیں ہوں لیکن خدا اسی گڑھے کو استعمال کرنے کا منصوبہ رکھتا ہےتاکہ اپنی مرضی کو آپ کی زندگی کے وسیلہ سے پورا کرے۔ یاد رکھیں خدا سب کچھ دیکھ سکتا ہے اوروہ اِن آزمائشوں کو آپ کی بھلائی کے لئے استعمال کرسکتا ہے۔

یہ دُعا کریں:

اَے خدا میں تو زیادہ دور تک نہیں دیکھ سکتا/سکتی لیکن میں تجھ پر بھروسہ کرتا/کرتی ہوں کیونکہ تو سب کچھ جانتا ہے۔ میرا ایمان ہے کہ تو میری آزمائشوں میں سے بھلائی پیدا کرسکتا ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon