
لیکن مجھ پر رحم اس لئے ہوا کہ یسوع مسیح مجھ بڑے گنہگار میں اپنا کمال تحمل ظاہر کرے تاکہ جو لوگ ہمیشہ کی زندگی کے لئے اس پر ایمان لائیں گے ان کے لئے میں نمونہ بنوں۔ ۱ تمیتھیس ۱: ۱۶
جب تک میاں بیوی ایک دوسرے سے ملنے والے دُکھوں اور زخموں کو اپنے دل میں دبا کر بیٹھے رہیں گے اُس وقت تک شادی شدہ زندگی اچھّی نہیں گزرے گی ۔ میں جانتی ہوں کہ جب ہمیں تکلیف پہنچتی ہے تواس وقت پورے طور پر اپنے جذبات کا اظہار کرنا مشکل ہوتا ہےلیکن کوئی بھی یہ وعدہ نہیں کر سکتا کہ کسی سے محبت کرنے سے کوئی تکلیف نہیں پہنچے گی۔ درحقیقت آپ محبت کر ہی نہیں سکتے جب تک آپ تکلیف سہنے کے لئے تیار نہیں ہوتے۔ یہ ممکن نہیں ہے۔
حقیقی محبت رحم دلی دکھاتی اور معاف کرتی ہے۔ محبت دوسرے شخص کو ہمیشہ ایک اور موقع دینےاور بارباربھروسہ کرنے کے لئے تیارہونے کا نام ہے۔ محبت دوسروں سے توقع کرتی رہتی ہے کہ وہ اگلی بارصیح کام کریں گےاوریہ دوسروں پر بہترین نتائج کے لئے اعتبار کرنے کا نام ہے۔
میں سمجھتی ہوں کہ آپ کی شادی شدہ زندگی میں بڑے دُکھوں کے علاوہ چھوٹے مسائل بھی ہیں جن سے آپ ہر روز نبرد آزما ہوتے ہیں۔ تو بھی آپ کونامعافی کی دِق دار جکڑ سے اپنے آپ کوچھڑانے کا فیصلہ کرنا ہے۔ پھر دُعا کریں اورفضل اور قوت حاصل کرنے کے لئے خدا پر تکیہ کریں تاکہ آپ حقیقی طور پرمعاف کر سکیں۔
اگرآپ اپنی شادی شدہ زندگی میں معاف کرنے میں مشکل محسوس کرتے ہیں تو خدا سے دُعا کریں تاکہ وہ آپ پراس وجہ کو ظاہر کرے جس کے باعث آپ کے اندر کڑواہٹ اور آزردگی موجودہے۔ عین ممکن ہے کہ جو کچھ وہ آپ پر ظاہر کرے اس کو جان کرآپ حیران ہوجائیں لیکن جب آپ حقیقی وجہ کو جان لیں اس وقت اس بات کوچھوڑنے اوراپنے ساتھی کو معاف کرنے کا فیصلہ کریں اور صبر سے چلتے ہوئے خدا کی حیران کن اور غیر مشروط محبت سے ان کا علاج کریں۔
یہ دُعا کریں:
اَے خدامیں چاہتا/چاہتی ہوں کہ میری شادی شدہ زندگی بہترین ہو۔ جن کمزوریوں کی وجہ سےمجھے معاف کرنے میں دقت محسوس ہوتی ہے ان کو دور کرنے کے لئے مجھے توفیق عنایت کراورجس طرح تو چاہتا ہے مجھے صبر سے اپنے ساتھی سے محبت کرنے کی توفیق دے۔