آپ کے تین بہترین ہتھیار

آپ کے تین بہترین ہتھیار

کیونکہ ہم اگرچہ جسم میں زندگی گزارتے[زندہ] ہیں مگر جسم کے طور پر لڑتے نہیں۔ ۲ کرنتھیوں ۱۰: ۳

ابلیس محتاط منصوبہ بندی اور اپنی شاطر چالوں کے ذریعے آپ کے خلاف جنگ کرتا ہے وہ ہمیشہ آپ کوشکست کے احساس میں مبتلا رکھتا ہے۔ لیکن خدا نےاس کے خلاف استعمال کرنے کے لئے آپ کو روحانی ہتھیار دیئے ہیں ۔مندرجہ ذیل تین اہم ہتھیاروں کے بارے میں بیان کیا گیا ہے جن کو آپ دشمن کے خلاف استعمال کرسکتے ہیں۔

۱۔ خدا کا کلام: منادی سننے، تعلیم وتدریس ، پڑھنے اور شخصی مطالعہ کے ذریعے سے اس کوحاصل کریں۔ کلام کا مطالعہ اس وقت تک جاری رکھیں جب تک یہ آپ کے اندر پاک روح کی تحریک سے بخشے گئے مکاشفہ کی صورت نہ اختیار کر جائے۔

۲۔ پرستش: یہ جنگ کے کسی بھی دوسرے ہتھیار سے زیادہ موثر ہےاورکسی بھی شاطرمنصوبہ بندی سے بہتر طریقہ سے ابلیس کو شکست دے سکتا ہے۔ لیکن ضرورت اس بات کی ہے کہ پرستش خالص ہواور دل سے کی گئی ہو،محض ہونٹوں کی پرستش یا مذہب کے بوجھ تلے کی گئی پرستش کا کوئی فائدہ نہیں۔

۳۔ دُعا: دُعا خدا کے ساتھ تعلق کا نام ہے؛یہ خدا کے ساتھ ایک رابطہ ہے، یعنی اُس سے مدد کی درخواست کرنا، اپنے دل کی حالت اس کے سامنے بیان کرنا،اس کے حضورخاموشی سے بیٹھنا اور اس کی آواز کو سننا۔موثر دعائیہ زندگی کے لئے خدا کے ساتھ گہرے شخصی تعلق کی ضرورت ہے۔ کہ جان لیں کہ وہ آپ سے پیارکرتا ہے اور آپ کی مدد کرنا چاہتا ہے۔

ایک جنگ جاری ہے جس میں خدا ہماری طرف سے لڑ رہا ہے اور جیتے کے لئے ضروری ہتھیار اس نے ہمیں دے رکھے ہیں۔ابلیس کو بھگانے کے لئے ان کو استعمال کریں۔

یہ دُعا کریں

اَے خداوند دشمن سے جنگ کے لئے ضروری روحانی ہتھیار مجھے دینے کے لئے تیرا شکر ہو۔ میں جانتا/جانتی ہوں کہ آج میں یہ جنگ تیری مدد سے جیت سکتا/سکتی ہوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon