آپ کے جذبات کو فیصلہ کرنے کی اجازت نہیں ہے

آپ کے جذبات کو فیصلہ کرنے کی اجازت نہیں ہے

لیکن اگر تُم میں سے کِسی میں حِکمت کی کمی ہو تو خُدا سے مانگے جو بغَیر ملامت کِئے سب کو فیّاضی کے ساتھ دیتا ہے۔ اُس کو دی جائے گی۔  یعقُوب 1 : 5

فیصلہ کرنے کے لئے کبھی اپنے احساسات کو خود پر حاوی نہ ہونے دیں بلکہ جو کچھ کرنا یا نہ کرنا مناسب ہے وہ کریں۔ اس میں حکمت ہے اور حکمت خُدا کی طرف سے ایک تحفہ ہے جس کا شُکر ادا کرنا چاہیے۔ آپ حکمت کے مطابق زندگی گزارنے کا انتخاب کریں اور وہی کرنے کا فیصلہ کریں جو آپ سمجھتے ہیں کہ صحیح ہے۔

ہو سکتا ہے کوئی ایسا کام ہے جسے کرنے کی آپ کے اندر شدید خواہش ہو۔ شاید آپ کوئی چیز خریدنا چاہتے ہیں لیکن حقیقت میں اسے خریدنے کے لئے آپ کے پاس گنجائش نہیں ہے۔ آپ کے جذبات ‘ہاں’ کا ووٹ دیتے ہیں لیکن آپ کا دل ‘نہیں’ کہتا ہے۔ اپنے جذبات کو بتائیں کہ ان کا ووٹ قابلِ قبول نہیں ہے۔ وہ اتنے بالغ نہیں ہوئے کہ ووٹ دے سکیں اور وہ کبھی بھی ووٹ نہیں دیں گے، یہ فیصلہ بہت مدت تک آپ کے لیے بہترثابت ہوگا۔ جذبات کو اپنی زندگی پر حکمرانی نہ کرنے دیں توآپ زندگی سے زیادہ لطف اندوز ہوں گے۔


شُکرگزاری کی دُعا

مَیں شُکر گزار ہوں اَے باپ کہ تُو نے مجھے وہ حکمت عطا کی جس کی مجھے ضرورت ہے تاکہ میں ایسے فیصلے کرسکوں جو درست اور زندگی بخش ہیں۔ اپنے جذبات کو حتمی شکل دینے کے بجائے، مَیں اپنی زندگی میں سمت کے لیے تیری اور تیرے کلام کی طرف دیکھوں گا/گی۔ تیرا شُکر ہے کہ تیرا کلام میرے قدموں کے لیے چراغ اور میری راہ کے لیے روشنی ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon