آگے بڑھتے جائیں

آگے بڑھتے جائیں

اَے بھائیوں میرا یہ گمان نہیں کہ پکڑ چکا ہوں[ابھی تک] بلکہ صرف یہ کرتا ہوں[یہ میری تمنا ہے] کہ جو چیزیں پیچھے رہ گئیں ان کو بھول کر آگے کی چیزوں کی طرف بڑھا ہوا۔ نشان کی طرف دوڑا ہوا جاتا ہوں تاکہ اس[بڑے ،آسمانی] انعام کو حاصل کروں جس کے لئے خُدا نے مجھے مسیح یسوع میں اُوپر بلایا ہے۔ ( فلپیوں ۳ : ۱۳۔۱۴)

خد اکے ساتھ ہمارا تعلق ترقی پذیرہے اور یہ ایک درجہ سے دوسرے درجہ تک بڑھتا جاتا ہے۔ کوئی بھی خدا کے ساتھ گفتگو میں ’’ماہر‘‘ نہیں ہوسکتا کیونکہ اس کے ساتھ ہمارے تعلق کی گہرائی کی کوئی حد نہیں ہے؛ یہ بڑھتا جاتا ہے؛ گہرا ہوتاجاتا ہے؛ مضبوط ہوتا جاتا ہے۔ وقت کے ساتھ ہماری اس کی آواز سننے کی قابلیت بڑھتی اور ترقی کرتی جاتی ہے۔ وقت اور تجربہ کے ساتھ ساتھ ہم خدا کےساتھ اپنے دل کی بات کرنے میں بہتر ہوتے جاتے ہیں اوراس کی آواز سننے اوراس کی باتیں سمجھنے میں زیادہ اہل اور تجربہ کار بنتے جاتے ہیں۔ ہم دُعا میں کبھی بھی سند یافتہ ماہر نہیں بن سکتے اور ایسا نہیں ہوسکتا کہ ہم خدا سے گفتگو سیکھنا بند کردیں؛ ہمارا تجربہ بڑھتا، موثرار وبہترہوتا جاتا ہے۔

خدا نے آپ کے لئے بہت کچھ رکھا ہوا ہے اور اگرچہ آپ اپنی منزل پر ابھی نہیں پہنچے لیکن آپ کو خدا کا شکر کرنا چاہیے کہ آپ اس راہ پر ہیں جو آپ کو وہاں لے جائے گی۔ جب تک آپ ترقی کی راہ پر ہیں اس سے فرق نہیں پڑتا کہ آپ رینگ رہے ہیں، چل رہے ہیں یا بھاگ رہے ہیں۔ بس آگے بڑھتے جائیں!


آج آپ کے لئے خُدا کا کلام: آپ ٹھیک ہیں اور اپنے راستے پر ہیں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon