اپنی بارے میں ناقص تصورات پر قابو پانا

پھر خُدا نے کہا کہ ہم (باپ، بیٹا اور پاک رُوُح) اِنسان کو اپنی صورت پر اپنی شبیہ کی مانند بنائیں.    پیدایش 1 : 26

دوسرا سموئیل نوباب میں مفیبوست کا واقعہ بیان کیا گیا ہے، جو کہ ساؤل بادشاہ کا پوتا اور یونتن کا بیٹا تھا۔ وہ بچپن ہی سے معذور تھا اور اِسی سبب سے اُس کا اپنے بارے میں تصور بہت ناقص تھا۔ خود کو اپنے باپ اور دادا کی میراث کے جائز وارث کے طور پر دیکھنے کی بجائے وہ اپنے بارے میں سوچتا تھا کہ اُسے رد کیا جائے گا۔

جب داؤد نے مفیبوست کو بلایا، وہ بادشاہ کے سامنے سرنُگوں ہو گیا وہ نہایت خوفزدہ تھا۔ داؤد نے اُس سے کہا کہ وہ خوفزدہ نہ ہواوراُسے بتایا گیا کہ داؤد اُس کے باپ یونتن سے کئے گئے عہد کی وجہ سے مفیبوست پر مہربانی کرنا چاہتا ہے۔ ابتدا میں مفیبوست کا اپنے بارے میں رویہ ہمارے لئے ایک اہم /اچھّی مثال ہے اور ہمیں بھی اپنے بارے میں بُرے رویہ پر فتح پانے کی ضرورت ہے۔

جب ہم اپنے بارے میں بُرے خیالات رکھتے ہیں تو ہم اِیمان نہیں بلکہ خوف میں زندگی بسر کرتے ہیں۔ ہم مسیح کی نیکی کے بجائے اپنی خامیوں پر غورکرتے ہیں۔ اس نے ہماری خطاؤں کو اُٹھا لیا ہے اور ہمیں اپنی راستبازی عطا کی ہے (2 کرنتھیوں 5 : 21)۔ ہم اس حقیقی سچائی کے وسیلہ سے شادمان زندگی بسر کرسکتے ہیں۔

اس کہانی کا اختتام مجھے بہت پسند ہے۔ داؤد نے یونتن کی خاطرمفیبوست کو برکت دی۔ اُس نے اُس کی تمام ضرورتوں کو پورا کیا اور اُس کو نوکراورزمین بھی دی۔ خُدا خُداوند یسوع کی خاطر ہمیں برکت دے گا!

ہم ہمیشہ اپنی کمزوریں کو مفیبوست کے اپاھج پن سے مِلا کر دیکھ سکتے ہیں۔ اپنی کمزوریوں اور خرابیوں کے باوجود ہم اپنے بادشاہ خُداوند یسوع کے ساتھ شراکت رکھ سکتے اور اس کے ساتھ کھا پی سکتے ہیں۔


ہمارا خُدا کے ساتھ عہد ہے جس پر خُداوند یسوع مسیح کے لہو کی مہر اور تصدیق ہوئی ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon