اپنی ترجیحات کا تعین کریں

اپنی ترجیحات کا تعین کریں

میرے حضور تو غیر معبودوں کو نہ ماننا۔   خروج 20 : 3

اگر آپ اپنی زندگی میں خُدا کے مقام کو جاننا چاہتے ہیں کہ وہ آپ کی زندگی  میں اوّل ہے یا نہیں تو اس کے لئے آپ کو ذرا ٹھہر کر خود سے کچھ سادہ سوال کرنے پڑیں گے: میں زیادہ تر کس بات کے بارے میں سوچتا/سوچتی ہوں؟ میں زیادہ تر کس بات کے بارے میں دُعا کرتا/کرتی ہوں اور زیادہ تر کیا بات کرتا/کرتی ہوں؟ میں اپنا وقت کیسے گزارتا/گزارتی ہوں؟

حقیقت یہ ہے کہ جو کام ہم واقعی کرنا چاہتے ہیں اس کے لئے ہم وقت نکال ہی لیتے ہیں ۔۔۔۔ چاہے ہم کتنے ہی مصروف کیوں نہ ہوں۔ اگر آپ خُدا کے ساتھ وقت گزارنا چاہتے ہیں تو آپ اس کام کو ترجیح  دیں گے۔

خُدا کے پاک روح سے بات کریں کہ جہاں بھی آپ کی ترجیحات غلط ہیں وہ ان کو آپ پر ظاہر کرے۔ ۔ اور پھر اس کی قائلیت کو موقع دیں کہ وہ آپ کو اُبھارے تاکہ آپ اس کے ساتھ گہرا تعلق قائم کریں۔ یہ خُدا ہے جو پاک روح کی قدرت سے جو آپ کو اس قابل بنائے گا کہ آپ اپنے طرزِ زندگی کو تبدیل کریں اور اُسے خُدا کے کلام کے مطابق بنائیں (دیکھیں 1 تھسلنیکیوں 5 : 23) اگر آپ حقیقت میں اس کے مشتاق ہیں تو وہ آپ کو اس قابل بنائے گا کہ آپ اس کو اپنی سوچوں، باتوں اور عمل میں اوّل درجہ دیں۔ ہوسکتا ہے کہ آپ کو اپنی مصروفیات میں کچھ تبدیلیاں پیدا کرنے کی ضرورت ہو، لیکن وہ ایسی تبدیلیاں ہوں گی جن کا اچھّا نتیجہ نکلے گا۔


آج کا قوّی خیال: خُدا کا مقام میری زندگی میں سب سے اوّل ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon