اپنی ‘‘حیثیت’’ اور ‘‘کاموں’’ کو الگ رکھنا

اپنی ‘‘حیثیت’’ اور ‘‘کاموں’’ کو الگ رکھنا

لیکن خُدا اپنی مُحبّت کی خُوبی ہم پر یُوں ظاہِر کرتا ہے کہ جب ہم گُنہگار ہی تھے تو مسِیح (مسیحا، مسح کیا ہُوا) ہماری خاطِر مُؤا۔   رُومِیوں 8:5

خُدا چاہتا ہے کہ ہم اُس کی مُحبّت کا یقین کریں اور کوئی بھی چیز ہمیں اُس سے جُدا نہ ہونے دے۔ شُکرگزاری سے بھرے دِل کے ساتھ  ہم اس مکاشفہ میں آرام پا سکتے ہیں کہ حالات چاہے اچھّے ہوں یا بُرے خُدا ہم سے میں پیار کرتا ہے۔ خُدا ہمیں اُن دنوں میں پیار کرتا ہے جب ہم صحیح کام کرتے ہیں، اور وہ ہم سے اُن دنوں میں بھی پیار کرتا ہے جب ہم صحیح کام نہیں کرتے۔ شُکر ہے کہ خُدا کی مُحبّت غیر مشروط ہے۔

اس کی مُحبّت کی بنیاد ہمارے اعمال نہیں ہیں بلکہ مسیح میں ہماری حیثیت ہے جو ہمیں مِلی ہے۔ دوسرے لفظوں میں ہمیں یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ ہم خُدا کے پیارے فرزند ہیں، ہمیں چاہیے کہ ہم اپنی ‘‘حیثیت’’ کو اپنے ‘‘کاموں’’ سے الگ رکھیں۔ ہم ہروقت سب کچھ ٹھیک ٹھیک نہیں کرسکتے تو بھی مسیح کے وسیلہ سے ہماری خُدا کے ساتھ صُلح ہے۔ خُدا اب بھی ہم سے ہر دن کے ہر لمحے پیار کرتا ہے۔ یہ سچائی ایسی ہے جس کے لئے ہمیں جشن منانا چاہیے!


شُکرگزاری کی دُعا

اَے باپ، مَیں شُکر گزار ہوں کہ میرے لیے تیری مُحبّت کی بنیاد مسیح میں میری حیثیت ہے نہ کہ وہ کام جو مَیں ہر روز کرتا/کرتی ہوں۔ اگرچہ مَیں اپنے عمل سے تجھے خُوش کرنا چاہتا/چاہتی ہوں تو بھی مَیں تیرا شُکر اَدا کرتا/کرتی ہوں کہ تیری مُحّبت اس سے بہت زیادہ گہری ہے۔ تُو مجھے اپنے فرزند کی حیثیت سے پیار کرتا ہے، اور کوئی بھی چیز تیری مُحبّت کو چھین نہیں سکتی۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon