
میں مسیح کے ساتھ مصلوب ہوا ہوں اور اب میں زندہ نہ رہا بلکہ مسیح مجھ میں زندہ ہےاورمیں جواَب جسم میں زندگی گزارتاہوں تو خدا کے بیٹے پرایمان لانےسے گزارتا ہوں جس نے مجھ سے محبت رکھی اور اپنے آپ کو میرے لئے موت کے حوالہ کردیا۔ گلتیوں ۲ : ۲۰
پولس کہتا ہے کہ وہ مسیح کے ساتھ مصلوب ہوا ہے۔ دوسرے الفاظ میں، اس کو اپنے بارے میں سوچنا بند کرنا ہے تاکہ مسیح کے ساتھ زندگی گزارے۔اور ہمیں بھی ایسا ہی کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔
ہوسکتا ہےکہ اِس وقت آپ سوچ رہے ہوں کہ پھر میرے بارے میں کون سوچے گا؟میراخیال کون کرے گا؟ اکثر یہی وہ بات ہے جو ہمیں خُدا کی مرضی کے مطابق زندگی گزارنے سے روکتی ہے۔
اپنی چاہتوں اور احساسات کے مطابق سوچنا آسان ہے لیکن دراصل اپنے لئے جینا پریشانی کا باعث ہے اوریہ زندگی گزارنے کا طریقہ بہت کھوکھلا ہے۔ جب ہم خدا پر نظریں رکھتے ہوئےدوسروں کی ضرورتوں کی فکرکرتے ہیں توہمیں اپنی ضرورتوں اور چاہتوں کی فکر کے خوف سے آزادی مل جاتی ہے۔
شادمانی کا راز اس میں نہیں کہ اپنی زندگی اپنے لئے گذاریں بلکہ اُس کو دے دینے میں ہے۔ جب آپکا مرکز آپ نہیں بلکہ خدا بن جاتا ہے تو وہ آپ پر ظاھرکرسکتا ہے کہ اصل میں کس طرح بامعنی زندگی گزاری جاتی ہے۔
میں آپ کی حوصلہ افزائی کرتی ہوں کہ اپنےآپ کو دن کےآغازہی سے مخصوص کریں ۔جب آپ ایسا کریں گے تو وہ وفاداری سے دینداری کی زندگی بسر کرنے میں آپ کی مدد کرے گا۔
یہ دُعا کریں:
اَے خداوند میں اپنی آنکھیں،کان، منہ،ہاتھ، پاوٗں،دل،دولت، نعمتیں، خوبیاں، لیاقتیں،وقت، طاقت بلکہ اپنا سب کچھ تجھے دیتا/دیتی ہوں! میں اپنے لئےنہیں بلکہ میں تیرے لئے جینا چاہتا/چاہتی ہوں۔