اپنی عقل کو نیا بنائیں

… [پورے طورپر]عقل نئی ہوجانے سے اپنی صورت بدلتے (تبدیل کرو) جاوٗ تاکہ خُدا کی نیک اور پسندیدہ اور کامل مرضی [ اس کے مطابق]  تجربہ سے  [خود سے] معلوم کرتے رہو۔   (رومیوں ۱۲ : ۲)

میں نے نو سال کی عمر میں خُداوند یسوع مسیح کو اپنا نجات دہندہ قبول کیا۔ میں نے اپنی گناہ کی حالت سے آگاہ ہوکر خُداوند یسوع مسیح کے وسیلہ سے خُدا سے معافی مانگ لی۔  اُس وقت میں نے روح میں جنم لیا لیکن حقیقت یہ ہے کہ میں نہیں جانتی تھی کہ میری زندگی میں کیا ہوا ہے۔ چونکہ مجھے ان باتوں کے بارے میں کچھ علم نہیں تھا اس لئے میں اس تجربہ کے تعلق سے اندھیرے ہی میں تھی اگرچہ نور میرے اندر بس چکا تھا۔

بھری جوانی میں میں وفاداری سے گرجا گھر جاتی، بپتسمہ لیا، استحکام کی کلاسز لیں اور جو میری سمجھ کے مطابق مجھےکرنا چاہیے تھا وہ میں نے کیا، تو بھی میں خُدا کے ساتھ نزدیکی اور قربت کی خوشی سے ناواقف تھی۔ مجھے یقین ہے کہ آج لوگوں کی ایک بڑی تعداد اِسی حالت میں ہے اور صدیوں پہلے بہت سے ایسے تھے جو اسی حالت میں تھے۔

اگرچہ میں نے’’مذہبی‘‘ بننے کی پوری کوشش کی۔ میں نے یہ سیکھ لیا کہ خُداوند یسوع مسیح اس لئے نہیں مرا کہ ہمیں مذہب میں شامل کرے۔ وہ اِس لئے موا کہ ہمیں اپنے اور پاک روح ، جسے خُدا نے اِیماندار کے اندر بسنے کے لئے بھیجا، کی قدرت کے وسیلہ سے خُدا کے ساتھ رشتہ میں باندھ دے ۔

جیسا میں نے بیان کیا کہ میں روح سے پیدا ہوئی لیکن میں اس کے حقیقی معنوں کے مکاشفہ سے ناآشنا تھی۔ اگرکسی کے پاس بہت دولت ہولیکن وہ اِس سے ناواقف ہو تو اس کی زندگی کسی غریب انسان کی زندگی سے کچھ زیادہ مختلف نہیں ہوگی ۔ اگر لوگوں کے پاس بہت جائیداد ہو لیکن وہ اس سے ناواقف ہوں  تو وہ اسے استعمال نہیں کرسکتے۔

آج کی آیت ہمیں بتاتی ہے کہ خُدا کے دِل میں ہمارےلئے ایک منصوبہ ہے۔ ہمارے لئے اس کی مرضی اچھّی، قابلِ قبول اور کامل ہے، لیکن اس سے پہلے کہ ہم خُدا کے منصوبہ میں شامل ہوکر اِن اچھی چیزوں کا تجربہ کریں ہمیں مکمل طور پر اپنی عقل کو نیا بنانا ہے (دیکھیں رومیوں ۱۲: ۱۔۲)۔ جب ہم خُدا کے کلام کے وسیلہ سے اپنی سوچ کو بدلتے ہیں تو ہمارے رویے اورخیالات بھی نئے ہو جاتے ہیں ۔ ہمیں اسی طرح سوچنا ہے جیساکہ خُدا سوچتا ہے!


آج آپ کے لئے خُدا کا کلام:  ایسے سوچیں جیسے کہ خُدا سوچتا ہے!

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon