اپنے اِیمان کے مطابق سچائی پر قائم رہنا

اپنے اِیمان کے مطابق سچائی پر قائم رہنا

یہ سب کچھ تجھ کو دکھایا گیا تاکہ تو جانے کہ خُداوند ہی خُدا ہے اوراُس کے سِوا اور کوئی ہے ہی نہیں۔  استثنا 4 : 35

کم علمی سے خوف پیدا ہوتا ہےلیکن اعتماد اور تھوڑا علم خوف کو دور کردیتا ہے اور حوصلہ اور دلیری پیدا کرتا ہے۔ میں آپ کو ایک مثال سے سمجھاتی ہوں:

کئی سال پہلے ایک رات کومیں اپنے بستر پر لیٹی ہوئی تھی اور میں نے گھرکے کسی کونے سے عجیب آوازیں سُنیں۔ جتنا میں آوازیں سن رہی تھی اتنا ہی میں خوف زدہ ہورہی تھی۔ آخر کار میں خوف سے کانپتی ہوئی اپنے سونے کے کمرے سے باہر نکلی تاکہ دیکھوں کہ ماجرہ کیا ہے۔ لیکن جب مجھے  پتہ چلا کہ یہ آواز میرے فرج میں آرہی ہے تو میں بہت ہنسی۔ عموماً تو فرج میں سے ایسی آواز نہیں آتی تھی لیکن اُس دِن کسی مسئلہ کی وجہ سے اُس میں سے آواز آرہی تھی۔ چونکہ مجھے اس کے بارے میں کوئی علم نہیں تھا کہ آوازیں کس وجہ سے آرہی ہیں اِس لئے میں بلاوجہ خوف زدہ ہورہی تھی۔

اِسی طرح لوگ اپنی زندگی کےمعاملات میں ایسا محسوس کرتے ہیں۔ وہ یہ نہیں جانتے کہ خُدا اُن سے پیار کرتا ہے، وہ اُن کے ساتھ ہے، اور اُس نے اُن کے لئے ہر چیز مہیا کردی ہے۔ پس وہ بہت سے چیزوں سے خوف زدہ ہوجاتے ہیں۔ جب وہ کسی معاشی بحران کے بارے میں سنتے ہیں تو وہ خوف زدہ ہوجاتے ہیں، جب وہ سنتے ہیں کہ کوئی شخص ان کو پسند نہیں کرتا ہے تووہ مضطرب ہو جاتے ہیں۔ جب وہ خبروں میں کوئی منفی بات سنتے ہیں وہ دہشت زدہ ہوجاتے ہیں۔

اگر آپ خُدا کو جانتے ہیں اور میسح میں اپنی حیثیت کو پہچانتے ہیں تو خوف کے لئے آپ کی زندگی میں کوئی جگہ نہیں ہو گی۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ظاہراً حالات کیسے ہیں، آپ کے دل میں اطمینان ہوگا اور ایک پُراعتماد یقین دہانی آپ کی زندگی کے ہر حصہ میں ہوگی۔

جب دُنیا کی انجائی آوازیں آپ کے اندر خوف ڈالنے کی کوشش کریں اُس وقت بھروسہ رکھیں کہ خُدا آپ کے ساتھ ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon