اپنے بارے میں حقیقت کو پہچانیں

اپنے بارے میں حقیقت کو پہچانیں

اور اس سے مخلوقات کی کوئی چیز چھپی نہیں بلکہ جس سے ہم کو کام ہے اس کی نظروں میں سب چیزیں کھلی اور بے پردہ ہیں۔  عبرانیوں ۴: ۱۳

ایک دفعہ کسی نے مجھ سے سوال کیا کہ آپ اپنے بیانک ماضی کے باوجود کس طرح شادمانی کی زندگی بسر کرسکتی ہیں۔ میرا جواب بہت سادہ تھا: خدا نے مجھے فضل اور قائلیت بخشی ہے کے اپنے ماضی کے متعلق حقیقت کا سامنا کر سکوں۔

میں نے ایک متغیر اورایسے ماحول میں پرورش پائی جہاں لوگ ہروقت غصہ میں رہتے تھے۔ اور میں خود بھی اپنی جلد غصہ میں آنے کی عادت کی وجہ سے بہت پریشان رہتی تھی۔ اسی سبب سے میں نے افسردگی، مایوسی اور شکستگی میں پرورش پائی۔ میں اکثرخواہش کرتی تھی کہ کاش میں نے بھی ایک اچھے گھرانے میں زندگی گزاری ہوتی، لیکن میری یہ تمنا لا حاصل تھی کیونکہ اپنےمسخ خاندانی پس منظر کو کوسنا محض وقت کے ضیاع کا سبب تھا۔

آخر کار خدا نے میری مدد کی اور میں نے تسلیم کر لیا کہ چونکہ جو کچھ بھی میرے ساتھ ہوا میں اس کی ذمہ دار نہیں ہوں اور نہ ہی میں اپنے ماضی کو تبدیل کر سکتی ہوں اس لئے مجھے ایسی خواہش سے باز آنے اور اپنی موجودہ زندگی پر غور کرنے کی ضرورت ہے تاکہ میں آگے بڑھ سکوں۔ مجھے لوگوں اور حالات کو کوسنا اور بہانے بنانا چھوڑنا چاہیے۔ جب میں نے ایسا کیا اور خدا پر شفا اور بحالی کے لئے بھروسہ رکھا تومیں تبدیل ہو گئی۔ اب میری زندگی میں اطمینان ہے اور میں اپنی زندگی سے شادمان ہوں۔

ہو سکتا ہے کہ آپ بھی اسی قسم کے حالات سے دوچار ہوں۔ بعض اوقات اپنے بارے میں حقیقت کا سامنا کرنا خوفناک ہوسکتا ہے لیکن آپ کواس کا سامنا  تنہا نہیں کرنا ہے۔ خدا آپ کی تمام کمزوریوں سے واقف ہےاور اگر آپ اس سےمانگیں تو وہ آپ کو بحال ہونے، ذمہ داری قبول کرنے اور اطمینان سے بھری زندگی گزارنے میں مدد کرے گا۔آج اپنے بارے میں حقیقت کا سامنا کرنے سے نہ ڈریں، بلکہ خدا کو موقع دیں کہ وہ نئی صبح میں داخل ہونے میں آپ کی مدد کرے۔

یہ دُعا کریں:

اَے پاک روح،مجھے تیری مدد کی ضرورت ہے تاکہ میں اپنے بارے میں حقیقت کا سامنا کر سکوں۔ اب وقت ہے کہ میں اپنے مسائل، اپنے ماضی اور دوسرے لوگوں کو الزام دینا چھوڑ دوں اور تیرے کلام کی قوت سے ان کا دلیری سے سامنا کروں۔ میری مدد کر تاکہ میں اپنی ذمہ داری کو قبول کروں اور اپنے اندر بہتری کے لئے تبدیلی پیدا کروں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon