اپنے دشمن کو پہچانیں

اپنے دشمن کو پہچانیں

تُم ہوشیار اور بیدار رہو۔ تُمہارا مُخالِف اِبلِیس گرجنے والے شیرِ بَبر کی طرح [بے حد بھوکا ہو کر] ڈُھونڈتا پِھرتا ہے کہ کِس کو پھاڑ کھائے۔  1 پطرؔس5 :8

یُوحنّا 10:10 میں بیان کیا گیا ہے کہ "چور نہیں آتا مگر چُرانے اور مار ڈالنے اور ہلاک کرنے کو۔” یہ حوالہ شیطان اور اُس کے نظام کی طرف اشارہ کر رہا ہے۔ جس طرح خُدا کا ایک نظام ہے جس کے تحت وہ ہمیں زندگی گزارنے کی ترغیب دیتا ہے اور جب ہم ایسا کرتے ہیں تو وہ ہم سے برکتوں کا وعدہ کرتا ہے اسی طرح شیطان کے پاس ایک نظام ہے اور وہ چاہتا ہے کہ ہم اس کے مطابق زندگی گزاریں تاکہ وہ ہماری نعمتوں کو چُرا سکے۔

شیطان ہمیں کوئی صورتحال دکھاتا ہے اور پھر ہمیں خوفزدہ کرتا ہے کہ یہ کبھی نہیں بدلے گی۔ خُدا چاہتا ہے کہ چاہے ہم کیسے ہی حالات سے کیوں نہ گزررہے ہوں ہم اُس کے کلام پر اِیمان رکھیں۔ اسی لیے کلامِ پاک کہتا ہے، "مگر اُن سب حالتوں میں اُس کے وسِیلہ سے جِس نے ہم سے مُحبّت کی ہم کو فتح سے بھی بڑھ کر…” (رومیوں 37:8)۔

خُدا کے نظامِ معیشت میں ہم جن چیزوں کی تبدیلی اوراچھّی باتوں کے وقوع ہونے کی خواہش کرتے ہیں اُنہیں دیکھنے سے پہلے ہی یقین بھی کر سکتے ہیں۔ یسوع نے ہمیں میراث کے طور پر اطمینان دیا ہے لیکن شیطان ہم سے اسے چھیننے کی ہر ممکن کوشش کرتا ہے۔ اپنے دشمن کو پہچانیں، اور خُدا کے اطمینان اور زور کے ساتھ اُس کے خلاف جارحانہ انداز میں کھڑے ہو جائیں۔


شُکرگزاری کی دُعا

 اَے باپ، اگرچہ میرا ایک دشمن ہے جو مجھ سے میری خُوشی چھیننے کی کوشش کر رہا ہے،  تیرا شُکر ہے کہ مجھے اُس سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ تُو نے پہلے ہی دشمن کو شکست دے دی ہے اور تیری رُوح میرے اندر رہتی ہے۔ میں جانتا/جانتی ہوں کہ میرا ایک دشمن ہے لیکن میں تیرا شُکریہ اَدا کرتا/کرتی ہوں کہ مسیح کے ذریعے فتح پہلے سے ہی میری ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon