اپنے شکوک کو قید کر دیں

اپنے شکوک کو قید کر دیں

چنانچہ ہم تصورات اور ہر ایک اونچی چیز کو جو خدا کی پہچان کے برخلاف سراُٹھائے ہوئے ہے ڈھا دیتے ہیں اور ہر ایک خیال کو قید کر کے مسیح کا فرمانبردار بنا دیتے ہیں۔ ۲ کرنتھیوں ۱۰: ۵

جب ہم اپنی سوچوں کو نیا بنانے کا عمل شروع کرتے ہیں تو عین ممکن ہے کہ اس دوران ہم سے غلطیاں سرزد ہوں۔ لیکن خدا جانتا ہے کہ ہم کامل نہیں ہیں اِس لئے وہ ہمیشہ ہمیں دوبارہ درست راہ پرلانے کے لئیے  ہماری مدد کے لئے مستعد رہتا ہے۔

لیکن بد قسمتی سے اِبلیس بھی یہ جانتا ہے کہ ہم کامل نہیں ہیں اس لئے وہ ہرقدم پر ہمیں یہ بات یاد دلانے کی ہرممکن کوشش میں لگا رہتا ہے ۔

ہوسکتا ہے کہ ہم اچھّی طرح چل رہے ہوں، خدا کی خدمت میں مصروف، اچھّے کاموں میں مگن ہوں اورایمان کے قدم اٹھا رہے ہوں کہ اچانک کسی بھی وجہ کے بغیرکسی دن یا ہفتہ میں ابلیس ہم پر حملہ آور ہو جائے۔ ابلیس ہمیں باور کراونے کی کوشش کرے گا کہ ہم ناکام ہیں ہم اچھے نہیں ہیں اور یہ کہ خدا ہم سے پیار نہیں کرتا اور ان الزامات کی فہرست کافی لمبی بھی ہو سکتی ہے۔

خدا کا شکر ہو کہ خدا کا کلام ہمیں بتاتا ہے کہ اِس قسم کے حالات میں کیا کرنا چاہیے۔ ۲کرنتھیوں ۱۰: ۵ میں بتایا گیا ہے کہ ہمیں ہرخیال کو خدا کے تابع بنا دیناہے۔ پس جب ابلیس آپ سے جھوٹ بولنے کی کوشش کرے تو خدا کے کلام کی طرف رجوع کریں اورجھوٹ کے خلاف کلام کی سچائی کو استعمال کریں۔

جب آپ کے دل میں شک پیدا ہوں تونااُمید نہ ہوں۔ ان کو خدا کے کلام سے پرکھیں۔ آپ ہمیشہ کامیاب ہوں گے!


یہ دُعاکریں:

اَےخدا ابلیس مجھے راستے سے ہٹانے کے لئے میرے دل میں شکوک اور جھوٹ ڈالتا ہے لیکن میں ان کو اپنے راستے کی رکاوٹ بننے نہیں دوں گا/گی۔ اس کے بجائے میں ایسے خیالات کو قید کرکے تیرے کلام پر بھروسہ کروں گا/گی ۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon