
(ہم دُعا کرتے ہیں) اور اُس کے جلال کی قُدرت کے مُوافِق ہر طرح کی قُوّت سے قَوی ہوتے جاؤ تاکہ خُوشی کے ساتھ ہر صُورت سے صبر اور تحمُّل (ثابت قدمی اور برداشت) کرسکو۔ کُلسِّیوں 1 : 11
زندگی میں ہر کام جس کا ہم ذمہ لیتے ہیں اس کا آغاز اور اختتام ہے۔ ہم کسی موقع، تعلق یا سفر کے آغاز میں پُرجوش ہوتے ہیں؛ ہم تب بھی خُوش ہوتے ہیں جب اپنی کامیابی کا جشن مناتے ہیں اور جب کسی خواہش کے پورے ہونے پر مطمئن ہوتے ہیں۔ لیکن ہر صورتحال کے آغاز اور اختتام کے بیچ میں "درمیان” ہوتا ہے – اور یہ درمیان ہی ہے جہاں ہمیں اکثر سب سے بڑے چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
ہرکام کے آغاز اور اختتام کے بیچ میں ہمیں ایک عزم کرنا چاہیے جو درمیان میں آنے والی مشکل صورتحال کا سامنا کرنے کے لیے ضروری ہے۔ ہمیں ایسے لوگ بننا چاہیے جو کام کو شروع کرکے اسے ختم بھی کرتے ہیں۔ اور ہمیں شُکرگزار ہونا چاہیے کہ ہمیں تنہا یہ کام نہیں کرنا ہے– خُدا ہماری مدد کرے گا اگر ہم اسے ایسا کرنے دیں گے۔
ہوسکتا ہے کہ اس وقت آپ کسی صورتحال کے بالکل درمیان میں ہوں۔ آپ کا سامنا چاہے کیسی ہی صورتحال سے کیوں نہ ہو، خُدا سے طاقت اور دانائی مانگیں، کچھ دیر اور خود پر ضبط کریں اور عزم کریں کہ اس کام کا انجام دیکھیں گے۔
شُکرگزاری کی دُعا
اَے باپ میں شُکرگزارہوں کہ اس صورتحال کے درمیان میں میں اکیلا/اکیلی نہیں ہوں۔ تُو اس وقت میرے ساتھ ہےاور قوت دے رہا ہے جس کی مجھے ضرورت ہے۔ میں اس کام کو پورا ہوتے ہوئے دیکھوں گا/گی اور تجھے جلال دوں گا/گی۔