
اور صبر کو اپنا پُورا کام کرنے دو تاکہ تُم (لوگ) پُورے اور کامِل ہو جاؤ( بغیر نقائص کے) اور تُم میں کِسی بات کی کمی نہ رہے۔ یعقُوب 1 : 4
صبر ان لوگوں کے لیے بہت ضروری ہے جو خُدا کی تمجید کرنا اور اپنی زندگی سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں۔ اگر ہم بے صبرے ہیں تو زندگی میں ہم جن حالات کا سامنا کریں گے وہ یقیناً ہمارے جذباتی ردِعمل کا باعث بنیں گے۔
اگلی بار جب آپ کو کسی چیز یا کسی شخص کا انتظار کرنا پڑے تو صرف رد عمل ظاہر کرنے کے بجائے اپنے آپ کو یاد دلانے کی کوشش کریں، پریشان ہونے سے یہ کام جلدی نہیں ہوگا لہذا میں انتظار سے بھی لطف اندوز ہو سکتا/سکتی ہوں۔ پھر آپ بلند آواز سے یہ بھی اقرار کرسکتے ہیں، "میں انتظار کے دوران صبر کرنا سیکھ رہا/رہی ہوں لہذا میں اس صورت حال میں شُکر گزار ہوں۔” اگر آپ ایسا کریں گے تو آپ ناخوشگوار حالات پر ردِعمل ظاہر کرنے کی بجائے خُدا کے کلام پر عمل کرنے والے بن جائیں گے۔
یاد رکھیں، صبر رُوح کا ایک پھل ہے جسے خُدا آپ کی زندگی میں بڑھانا چاہتا ہے۔ یہ نہ سوچیں کہ یہ کتنا مشکل اور مایوس کن ہے بلکہ اس بارے میں سوچیں کہ جب آپ اچھّی طرح انتظار کرنے کا فن سیکھتے ہیں تو آپ کتنے بابرکت بن سکتے ہیں۔
شُکرگزاری کی دُعا
اِے باپ میں شُکر گزار ہوں کہ تُو نے میری رُوح میں صبر پیدا کیا ہے اور تیرے ذریعے میں کسی بھی صورتِ حال پر مناسب ردِعمل ظاہر کر سکتا/سکتی ہوں۔ آج اور ہر روز میری مدد کر کہ میں ہر بات میں صبر کرسکوں۔