
پَس جِس طرح تُم نے مسیح یسوُع کو خُداوند کو قبُول کیا اُسی طرح اُس میں چلتے رہو۔ اور اُس میں جڑ پکڑتے اور تعمیر ہوتے جاؤ اور جِس طرح تُم نے تعلیم پائی اُسی طرح اِیمان میں مضبُوط رہو اور خُوب شُکر گُذاری کیا کرو۔ ( کلُسیوں ۲: ۶ ـ۷)
یہ جاننا ضروری ہے کہ ہمارا چال چلن کہاں سے آتا ہے۔ بُرا چال چلن بُرے پھل کی مانند بُرے درخت سے آتا جِس کی جڑیں بُری ہوتی ہیں۔ اگر ہم جڑ کو نہیں اُکھاڑ پھینکتے تو آپ بیرونی علامات سے لڑتے لڑتے ساری زندگی گُذار دیں گے، لیکن بُرا پھل کہیں نہ کہیں سے نکل آئیگا۔ یہ اصول کبھی ختم نہیں ہوتا گلا سڑا پھل خراب جڑ سے پیدا ہوتا ہے اور اچھا پھل اچھی جڑ سے پیدا ہوتا ہے۔
بُرے پھل سے حقیقی معنوں میں جان چھڑانے کےلیے پولُس کی نصیحت کو یاد کریں جو وہ کلسیوں کو دیتا ہے کہ خُدا میں مضبوطی سے جڑ پکڑو۔
آپ کو اپنی جڑوں کو جانچنے کی ضرورت ہے۔ اگر یہ ناپسندیدہ، نقصان دہ اور نازیبا ہیں تو ہمت نہ ہاریں؛ آپکو اُس خراب مٹی میں سے جڑ سے نکال کر یسوُع مسیح کی اچھی مٹی یعنی اُس میں اور اُس کی محبت میں دوبارہ لگایا جا سکتا ہے، تاکہ آپکی جڑیں اُس میں مضبوطی سے قائم ہوں۔
یاد رکھیں کہ جڑ سے اُکھڑنا تکلیف دہ ہوتا ہے۔اور دوبارہ لگایا جانا، جڑ پکڑنا اور مضبوط ہونے کے عمل کو وقت اور کوشش کی ضرورت ہوتی ہے، لیکن یہ اُس ایمان اور صبر کی بدولت ہوتا ہے جو ہمیں خُدا کے وعدوں سے ورثے میں ملتی ہے۔
آپکے لیے میری دعا ہے کہ آپ گہرائی میں لگاۓ جاؤ اور مسیح میں مضبوطی سے جڑ پکڑو،اور جہاں بھی جاؤ اچھا پھل لاؤ!
یہ دُعا کریں:
اَے خُداوند، میری مدد کر کہ میں اپنی جڑوں کو بُری مٹی سے نکال کر مسیح میں گہرے طور پر لگا سکوں تاکہ میں ایک اچھا درخت بن سکوں جس کی جڑیں اچھی ہوتی ہیں اور جو اچھا پھل پیدا کرتی ہیں۔ میَں جانتی ہوں یہ تکلیف دہ ہو سکتا ہے ، لیکن ایمان اور صبر کے ذریعہ سے، تُو میری زندگی تبدیل کرنے میں میری مدد کر سکتا ہے۔