ایسی محبت کا اظہار کریں جو آزاد کرتی ہے

ایسی محبت کا اظہار کریں جو آزاد کرتی ہے

اور خداوند روح ہے اورجہاں کہیں خداوند کا روح ہے وہاں آزادی(بندھنوں سے نجات، رہائی) ہے۔ ۲ کرنتھیوں ۳: ۱۷

محبت رہائی بخشتی ہے۔محبت سے نہ صرف چاہے جانے بلکہ آزادی کا احساس پیدا ہوتا ہے۔ محبت کسی کو اپنے قبضہ میں کرنے یا دوسروں کو تبدیل کرنے کی کوشش نہیں کرتی ۔ یہ دوسروں کو سیڑھی بنا کر اپنی منزل پر پہنچنے کی سہی نہیں کرتی۔

یسوع مسیح نے فرمایا کہ وہ خد اکی طرف سے آیا ہے تاکہ آزادی کا اعلان کرے۔ایماندار کی حیثیت سے ہماری ذمہ داری ہے کہ دوسروں کو اپنے کنٹرول میں کرنے کی کوشش کے بجائےان کو رہا کریں تاکہ وہ اپنی زندگی میں خدا کی مرضی کو پورا کریں ۔

میں نے یہ سیکھا ہے کہ جب میں لوگوں کواپنی مرضی کے مطابق چلانے کی کوشش کرتی ہوں تو دراصل میں خدا کے کلام کے دروازہ کو ان کے لئے بند کر دیتی ہوں اور اس کا کلام ان کے دلوں میں نہیں اترتا۔ ہمیں اپنی زندگی میں لوگوں کو آزاد کرنا ہے تاکہ وہ خدا کو جلال دیں نہ کہ ہمیں۔

لوگوں کو آزاد کریں اور وہ شادمان ہوں گے۔ سازشی(خود غرض) نہ بنیں۔اس کے بجائے خدا کو ان کی زندگی پر کنٹرول کرنے دیں۔

وہ شخص جس کے اندر عظیم محبت ہے وہ انسانوں اور چیزوں کو رہا کرنے کے قابل ہے۔ کنٹرول کرنے والا شخص نہ بنیں بلکہ ایسا انسان بنیں جو آزاد کرنے والی محبت کا اظہار کر سکے اور یہ صرف خدا سے ملتی ہے۔

یہ دُعا کریں:

اے خدا، میرے اندر وہ آزاد کرنے والی محبت پیدا کر جو تو ہم سے رکھتا ہے ۔ میں کنٹرول کرنے اور سازش کرنے کی اپنی خواہش کو چھوڑتا/چھوڑتی ہوں۔ جن لوگوں کو تو میری زندگی میں لے کر آئے میں ان سے محبت کر سکوں اور ان کو تیرے سپرد کر سکوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon