جو گُناہ سے واقِف نہ تھا اُسی کو اُس نے ہمارے واسطے گُناہ ٹھہرایا تاکہ ہم اُس میں ہو کر خُدا کی راست بازی ہو جائیں۔ 2 کُرِنتھِیوں 5 : 21
جب ہم اپنی زندگیاں خُدا کے حوالے کر دیتے ہیں تو ایک خوبصورت تبادلہ ہوتا ہے جس کے لیے ہمیں ہمیشہ شُکر گزاری کرنی چاہیے۔ نجات کا مطلب یہ ہے کہ ہم خُدا کو وہ پیش کرتے ہیں جو ہمارے پاس ہے، اور وہ ہمیں وہ دیتا ہے جو اُس کے پاس ہے۔
وہ ہمارے تمام گناہوں، خامیوں، کمزوریوں اور ناکامیوں کو لے لیتا ہے، اور ہمیں اپنی قابلیت، اپنی راستبازی اور اپنی طاقت دیتا ہے۔ وہ ہماری بیماریوں، اور امراض کو لیتا ہے، اور ہمیں اپنی شفا اور صحت دیتا ہے۔ وہ ہمارے خراب، ناکامیوں سے بھرے ماضی کو لے جاتا ہے اور ہمیں ایک روشن مستقبل کی اُمید دیتا ہے۔
اپنےآپ میں ہم کچھ نہیں ہیں؛ ہماری ساری راستبازی گندے چیتھڑوں یا ناپاک لباس کی مانند ہے (دیکھیں یسعیاہ 6:64 )۔ لیکن مسیح میں، ہمارے پاس شُکر گزاری کا موقع ہے کیونکہ ہمارے سامنے ایک مستقبل ہے — جس کا ہم انتظار کرسکتے ہیں۔ اصطلاح "مسیح میں” کا بہت سادہ مطلب ہے یعنی یہ کہ ہم اپنی زندگی کے ہر پہلو کے بارے میں اُس پر اِیمان رکھتے ہیں۔ ہم خُدایِ قادر کے ساتھ عہد میں ہیں۔ یہ سوچ بہت شاندارہے!
شُکرگزاری کی دُعا
اَے باپ جب مَیں احساس کمتری یااحساسِ جرم کا شکار ہوتا/ہوتی ہوں تو میری مدد کر کہ مجھے مسیح میں اپنا مقام اور حیثیت یاد رہے۔ تیرا شُکرہو کہ مجھے معافی مل گئی ہے، مجھے قبول کرلیا گیا ہے اور میں نیک،مضبوط اور قابل ہوں کیونکہ مَیں تجھ میں قائم ہوں۔