ایک پُراعتماد شخص موازنہ سے گریز کرتا ہے

ایک پُراعتماد شخص موازنہ سے گریز کرتا ہے

لیکن جو کُچھ ہُوں خُدا کے فضل (غیر مستحق کرم اور برکت) سے ہُوں اور اُس کا [حاصل کیا گیا] فضل جو مُجھ پر ہُؤا وہ بے فائِدہ نہیں ہُؤا۔   1 کُرِنتھِیوں 15 : 10

اعتماد اس وقت تک ممکن نہیں جب تک ہم اپنا موازنہ دوسرے لوگوں سے کرتے ہیں۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ ہم کتنے اچھّے نظر آتے ہیں، ہم کتنے  باصلاحیت یا ہوشیار ہیں یا ہم کتنے کامیاب ہیں، ہمیشہ کوئی نہ کوئی ایسا ضرور ہوتا ہے جو ہم سے بہتر ہوتا ہے اور کبھی نہ کبھی ہمارا ان سے ٹکراؤ ہوجاتا ہے۔

میرا ایمان ہے کہ اعتماد یہ جاننے میں پایا جاتا ہے کہ خُدا ہم سے پیار کرتا ہے، ہم اپنی نعمتوں سے واقف ہیں اور اُن کے لیے شُکر گزار ہیں — پھر خُدا نے جو کچھ ہمیں دِیا ہے ہم اس کو استعمال کرتے ہوئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ دوسروں کے ساتھ اپنا موازنہ کرنے اور ان سے مقابلہ کرنے سے کبھی اعتماد نہیں ملتا۔

ہمیشہ نمبرون پوزیشن حاصل کرنے کی جدوجہد کرنا مشکل کام ہے۔ بلکہ حقیقت یہ ہے کہ  ایسا ناممکن ہے. ہماری خُوشی دوسروں سے بہتر ہونے میں نہیں بلکہ خُداوند کے لیے بہترین ہونے میں پائی جاتی ہے۔


شُکرگزاری کی دُعا

میں تیرا شُکریہ ادا کرتا/کرتی ہوں اَے باپ کہ مجھے تیرے حضور میں مقبول ہونے کے لئے دوسروں سے بہتر ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ میں پُراعتماد اور محفوظ ہوں کیونکہ میں جانتا/جانتی ہوں کہ تُو مجھ سے ویسے ہی پیار کرتا ہے جیسا/جیسی میں ہوں۔ اس اطمینان کے لیے تیرا شُکر ہو جواس وقت ملتا ہے جب میں دوسروں کے ساتھ اپنا موازنہ کرنے سے انکار کرتا/کرتی ہوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon