ایک چراغدان اور روشنی

ایک چراغدان اور روشنی

تیرا کلام میرے قدموں کے لئے چراخ اور میری راہ کے لئے روشنی ہے۔   ( زبور ۱۱۹ : ۱۰۵)

خُد اکا کلام سب چیزوں سے زیادہ مافوق الفطرت ہے، جو پاک روح کی الہیٰ معرفت اورنبیوں اور شاگردوں کے وسیلہ سے ہم تک پہنچا ہے۔ ہماری زندگی کے ہر سوال کا جواب بائبل مقدس میں موجود ہے۔ خُدا کا کلام اصولوں سے، انسانوں کے ساتھ خدا کے رحم کی سچی کہانیوں اور ایسی تمثیلوں سے  بھرپور ہے جن میں زمین پر رہنے والے ہر شخص کے لئے اہم سچائیاں موجود ہیں۔

بائبل مقّدس آپ کے اور میرے لئے شخصی خط ہے۔ یہ ہمیں وہ سب کچھ بتاتا ہے جو ہمیں جاننے کی ضرورت ہے۔ بعض اوقات خدا ہم سے کوئی ایسی بات کرتا ہے جو کسی مخصوص باب یا آیت میں موجود نہیں ہوتی، لیکن اگر جو ہم نے سُنا ہے وہ حقیقت میں اُسی کی طرف سے ہےتووہ بائبل مقّدس سے اتفاق کرے گا۔ جب ہم خُدا کے کلام میں سے اُس کی تلاش کرتے ہیں تو خُدا ہرقسم کے حالات میں ہم سے بات کرتااور ہماری رہنمائی کرتا ہے ۔ جب مجھے کسی خاص بات کے تعلق سے خُدا کے کلام کی ضرورت ہوتی ہے تو وہ کئی بار میرے سامنے ایسا حوالہ پیش کرتاہے جس میں میرے سوال کا واضح جواب موجود ہوتا ہے۔

تمام دن خُدا کی آواز سُننا (پاک روح کی رہنمائی میں چلنا) میرا فطری طرزِ زندگی ہے، اُس دن سےجب سے مجھے روح القدس کی معموری ملی ہے۔ خُدا ان سب کو پاک روح کی نعمت بخشتا ہے جو اس سے مانگتے ہیں (دیکھیں لوقا ۱۱ : ۱۳)، اور پاک روح خدا کے کلام کو سمجھنے میں ہماری مدد کرتا ہے تاکہ ہم اس کی حکمت کواپنی زندگیوں میں اپنا سکیں۔


آج آپ کے لئے خُدا کا کلام:   خُد اکے کلام کو شخصی خط کی طرح پڑھیں یہ آپ کے لئے لکھا گیا ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon