بائبل ہمیں شُکر گزار ہونا سیکھاتی ہے

بائبل ہمیں شُکر گزار ہونا سیکھاتی ہے

مَیں نے ہمیشہ کے لِئے آخِر تک تیرے آئِین ماننے پر دِل لگایا ہے۔زبُور   119 : 112

جس طرح بائبل ہمیں خُدا کی حمد کرنے اور اُس کی پرستش کرنے کی ہدایت دیتی ہے، اسی طرح یہ  ہمیں اُس کا شُکریہ ادا کرنے کی وجوہات بھی بیان کرتی ہے اور ہمیں کہ اُس کا شُکر ادا کرنے کا طریقہ سیکھاتی ہے جیسا کہ مندرجہ ذیل صحائف میں بیان کیا گیا ہے:

  • اَے خُدا! ہم تیرا شُکر کرتے ہیں۔ ہم تیرا شُکر کرتے ہیں کیونکہ تیرا نام نزدِیک ہے۔ لوگ تیرے عجِیب کاموں کا ذِکر کرتے ہیں۔ زبُور 75 : 1
  • کیا ہی بھلا ہے خُداوند کا شُکر کرنا اور تیرے نام کی مدح سرائی کرنا [موسیقی کے ساتھ] اَے حق تعالیٰ ۔ ۔ ۔ زبُور 92 : 1
  • شُکرگُزاری کرتے ہُوئے اُس کے حضُور میں حاضِر ہوں۔ مزمُور گاتے ہُوئے اُس کے آگے خُوشی سے للکاریں۔      زبُور 95 : 2
  • شُکرگُزاری کرتے ہُوئے اُس کے پھاٹکوں میں اور حمد کرتے ہُوئے اُس کی بارگاہوں میں

داخِل ہو۔ اُس کا شُکر کرو اور اُس کے نام کو مُبارک کہو۔      زبُور 100 : 4


شُکرگزاری کی دُعا

اَے باپ مِیں ان وعدوں اور نصیحتوں کے لیے بہت شُکر گزار ہوں جوتیرے کلام میں میرے لئےموجود ہیں۔ آج، مِیں شُکر گزاری کی زندگی بسر کرنے کا انتخاب صرف اس لیے کرتا/کرتی ہوںکیونکہ تُونے مجھے اپنے کلام میں ایسا کرنے کی ہدایت دی  ہے۔ میں فرمانبرداری میں کامکروں گا اور مجھے یقین ہے کہ تیرا کلام مجھے جینے کا بہترین طریقہ سیکھائے گا۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon